ہوم » نیوز » معیشت

کورونا بحران : آکسیجن کی سپلائی میں ملک کی مدد کرنے کیلئے CAIT نے مکیش امبانی ، رتن ٹاٹا ، نوین جندل وغیرہ کی تعریف کی

سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور سکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ہندوستان کے متعدد سرکردہ صنعت کار طبی آکسیجن کی بلا تعطل سپلائی کا بندوبست کرنے کے لئے آگے آئے ہیں ۔

  • Share this:

نئی دہلی : کنفینڈیشن آف آل انڈیا ٹریڈرس ( سی اے آئی ٹی ) نے کورونا کے اس بحران کے دور میں میڈیکل آکسیجن کی سپلائی میں مدد کرنے کیلئے ملک کے سرگرہ صنعت کاروں اور گورنمنٹ انڈرٹیکنز کے سربراہوں کی سراہنا کی ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کا سامنا کررہے ۔

سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور سکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ہندوستان کے متعدد سرکردہ صنعت کار طبی آکسیجن کی بلا تعطل سپلائی کا بندوبست کرنے کے لئے آگے آئے ہیں ۔

سی اے آئی ٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے سرکردہ صنعت کار جیسے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیشن امبانی ، ٹاٹا گروپ کے رتن ٹاٹا ، جندل اسٹیل کے چیئرمین نوین جندل ، ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگرول ، انڈین آئل کے چیئرمین مادھو ویدیہ ، بھارت پٹرولیم کے چیئرمین کے پدماکر ، ایس اے آئی ایل کے چیئرمین سوما مونڈل ، جے ایس ڈبلیو کے سجن جندل نے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے ۔

بھارتیہ اور کھنڈیلوال نے بیان میں مزید کہا کہ ان بڑے صعت کاروں نے ثابت کردیا کہ وہ مٹی کے بیٹے ہیں اور ایک ایسے وقت میں ملک کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں ، جب پورا ملک میڈیکل آکسیجن کی قلت سے پریشان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارپوریٹ انڈیا کے ساتھ کچھ اختلافات ہوسکتے ہیں ، لیکن ایک ایسے وقت میں جب یہ لوگ ملک کے لئے کھڑے ہوئے ہیں تو ان کا شکریہ ادا کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 10:18 PM IST