உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی اور تمل ناڈو میں بڑھ رہی ہے پازیٹیوٹی ریٹ، کیا اب کیرلا کے باہر بھی پھیلے گی لہر؟

    ممبئی اور تمل ناڈو میں بڑھ رہی ہے پازیٹیوٹی ریٹ، کیا اب کیرلا کے باہر بھی پھیلے گی لہر؟

    ممبئی اور تمل ناڈو میں بڑھ رہی ہے پازیٹیوٹی ریٹ، کیا اب کیرلا کے باہر بھی پھیلے گی لہر؟

    Covid-19: وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 42 ہزار 618 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران 330 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) کی تیسری لہر کو لے تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کیرلا میں ان دنوں ہر روز تقریباً 30 ہزار معاملے سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب مہاراشٹر اور تمل ناڈو نے بھی ملک کی تشویش (ٹینشن) میں اضافہ کردیا ہے۔ ممبئی اور تمل ناڈو میں کورونا کی پازیٹیوٹی ریٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 42 ہزار 618 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران 330 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

      گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئمبٹور، نمکل، کڈالور اور ولّوپورم سمیت تمل ناڈو کے کچھ اضلاع میں کورونا وائرس کے تازہ معاملوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں جمعہ کو 1,568 نئے کیس سامنے آئے۔ جبکہ جمعرات کو 1,562 اور بدھ کو 1,509 کیس درج کئے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیس کوئٹمبور سے آئے ہیں۔ یہ 200 سے زیادہ نئے معاملوں کی رپورٹ کرنے والا واحد ضلع ہے۔ جمعرات کو 215 معاملوں کے مقابلے جمعہ کو 239 معاملے درج کئے گئے۔ اسی طرح نمکل میں نئے معاملے 47 سے بڑھ کر 62 ہوگئے، جبکہ کڈالور میں یہ 43 سے بڑھ کر 55 ہوگیا۔ کوئٹمبور کے بعد سب سے زیادہ کیس چنئی سے آئے۔ جبکہ کڈالور میں یہ 43 سے بڑھ کر 55 ہوگیا۔ کوئٹمبور کے بعد سب سے زیادہ کیس چنئی سے آئے۔ چنئی میں جمعہ کو 162 نئے کیس سامنے آئے، جبکہ جمعرات کو یہ اعدادوشمار 166 تھا۔

      ممبئی کی حالت بھی ٹھیک نہیں

      دوسری جانب ممبئی میں بھی حالات ٹھیک نہیں ہے۔ روزانہ کے کیس میں ضرور گراوٹ درج کی گئی ہے، لیکن پازیٹیوٹی ریٹ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ بی ایم سی کے مطابق، ممبئی میں 422 نئے معاملے درج کئے گئے، جبکہ ایک دن پہلے نئے متاثرہ مریضوں کی تعدا 441 تھی۔ وہیں پازیٹیویٹی ریٹ میں 1.29 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ جمعہ کو یہ اعدادوشمار 1.18 فیصد تھا۔

      مہاراشٹر میں بڑھ رہی ہے اموات کی تعداد

      پورے مہاراشٹر کی بات کی جائے تو نئے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے، لیکن موت کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جمعہ کو 4313 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ اس دوران 92 لوگوں کی موت ہوئی۔ جمعرات کو یہ تعداد 55 تھی۔

      کیرلا میں حالات خراب

      کیرلا میں جمعہ کو کووڈ-19 کے 29,322 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں انفیکشن کے کل معاملے بڑھ کر 41.51 لاکھ سے زیادہ ہوگئے۔ بیماری سے 131 لوگوں کی موت ہونے سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 21,280 ہوگئی۔ نئے معاملے کے بعد ریاست میں اب کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 41,51,455 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,63,691 نمونوں کی جانچ کی گئی اور جانچ کے انفیکشن کی شرح 17.91 فیصد رہی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: