உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2527 نئے معاملات، 33 اموات، لگاتار چوتھے دن دو ہزار سے زیادہ معاملات

    Covid-19: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2527 نئے معاملات، 33 اموات، لگاتار چوتھے دن دو ہزار سے زیادہ معاملات ۔ علامتی تصویر ۔

    Covid-19: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2527 نئے معاملات، 33 اموات، لگاتار چوتھے دن دو ہزار سے زیادہ معاملات ۔ علامتی تصویر ۔

    Corona updates: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2527 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15,079 ہو گئی ہے۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے، جب کورونا کے 2 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ کو دی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2527 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15,079 ہو گئی ہے۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے، جب کورونا کے 2 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ پازیٹیویٹی کی شرح 0.56 فیصد برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پہلے گولیاں برسائیں، پھر گرینیڈ پھینکا، دیکھئے سی آئی ایس ایف کی بس پر دہشت گردانہ حملے کا CCTV فوٹیج


      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں 2527 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی 1656 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 4,30,54,952 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 4,25,17,724 لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صرف 0.03 فیصد ایکٹیو کیسز ہیں۔ 98.75 فیصد لوگ علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پریاگ راج میں ایک بار پھر سنسنی خیز واردات، 5 لوگوں کے قتل کے بعد گھر میں لگائی آگ، 5 سالہ بچی کو بھی نہیں چھوڑا


      ایک دن پہلے دہلی میں 1024 نئے کورونا کیسز درج کئے گئے تھے ، جو کہ 10 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ پازیٹیویٹی کی شرح کے معاملہ میں دہلی بھی آگے ہے۔ یہاں ہر 100 میں سے 4.64 لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے۔

      وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس دہلی میں 3253 ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ (2613)، کرناٹک (1637)، ہریانہ (1632) اور یوپی (1044) ہیں۔ حالانکہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی دہلی میں ہی سب سے زیادہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: