ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19ویکسینیشن ۔ اب ’سنجیونی گاڑی‘ہندوستان کےدورافتادہ دیہاتوں میں ویکسین سے متعلق بیداری پیدا کرےگی

یہ گاڑی پانچ اضلاع کے 500 سے زیادہ دیہاتوں کا سفر کرے گی اور COVID-19 ویکسینز سے متعلق بیداری پھیلانے اور مفروضوں کو ختم کرے گی۔ اس مہم کے دوران دیہی علاقوں میں آباد لوگوں میں COVID-19 سے متعلق حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کرنے کے تعلق حساسیت پیدا کی جائے گی۔

  • Share this:
COVID-19ویکسینیشن ۔ اب ’سنجیونی گاڑی‘ہندوستان کےدورافتادہ دیہاتوں میں ویکسین سے متعلق بیداری پیدا کرےگی
اب ’سنجیونی گاڑی‘ ایسے پانچ اضلاع کے ہر گاؤں تک پہنچے گی جو COVID-19 سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Network18  اور  Federal Bankنے ویکسین سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ’سنجیونی ۔ ایک ٹیکہ زندگی کا‘ کی زبردست مہم کے تازہ ترین مرحلے کا آغاز کیا ہے۔زمینی سطح پر آباد لوگوں تک پہنچنے کی اپنی کاوش میں، اب ’سنجیونی گاڑی‘ ایسے پانچ اضلاع کے ہر گاؤں تک پہنچے گی جو COVID-19 سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ گاڑی کی شروعات عالمی یوم صحت کو اس مہم کے سفیر سونو سود کے ذریعے کی گئی۔


مہم کی یہ گاڑی اب اندور (مدھیہ پردیش)، امرتسر (پنجاب)، دکشنا کنّڑ (کرناٹک)، ناسک (مہاراشٹر) اور گنتور (پنجاب) اضلاع میں بیداری سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ یہ گاڑی امرتسر میں 70 اور اندور اور دکشنا کنّڑ اضلاع میں سے ہر ایک میں تقریباً 100 دیہاتوں کا احاطہ کرے گی۔


یہ گاڑی پانچ اضلاع کے 500 سے زیادہ دیہاتوں کا سفر کرے گی اور COVID-19 ویکسینز سے متعلق بیداری پھیلانے اور مفروضوں کو ختم کرے گی۔ اس مہم کے دوران دیہی علاقوں میں آباد لوگوں میں COVID-19 سے متعلق حفاظتی پروٹوکولز  پر عمل کرنے کے تعلق حساسیت پیدا کی جائے گی۔



اس کے علاوہ، آئندہ دنوں میں Apollo 247 اور این جی او ہیلتھ پارٹنر United Way Mumbai کے ساتھ مل کر ان پانچ اضلاع میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔



ہندوستان اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک رہا ہے اور اس انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران ملک ٹھہر سا گیا تھا۔ اس خراب ہوتی صورتحال کے دوران، 18 برس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے ہدف کو نوویل کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 27, 2021 11:32 PM IST