ہوم » نیوز » وطن نامہ

گووڈ۔19 اسپتال میں مریضوں کو خوش کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا منفرد اقدام، ویڈیو ہوئی وائرل

کووڈ۔19 میں مبتلا مریضوں کو خوش کرنے اور انھیں ذہنی طور پر سکون پہنچانے کے لیے اسپتال کے وارڈ میں سنی دیول کی فلم ’’گھائل ۔1990 ‘‘کے ہٹ گانا ’’سوچنا کیا جو بھی ہوگا دیکھا جائیگا‘‘ لگا کر کئی ہیلتھ کیئر ورکرز نے رقص کیا۔

  • Share this:
گووڈ۔19 اسپتال میں مریضوں کو خوش کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا منفرد اقدام، ویڈیو ہوئی وائرل
علامتی تصوتر

ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ آئے دن عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔اس صورت میں ملک کی کئی اسپتال میں کورونا کے مریض زندگی و موت کی کشمکش میں اپنے لمحات گذار رہے ہیں۔ ایسے میں وہ افسردہ بھی ہیں اور پریشان بھی، کیونکہ وہ اپنے عزیز و اقارب سے دور قرنطینہ (الگ تھلک رہ کر) میں زندگی گذار رہے ہیں۔کسی اسپتال میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے صحت سے متعلق کارکنان کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوچکا ہے۔


یہ ویڈیو گجرات کے وڈوڈرا میں واقع پارول سیوشرم اسپتال (Parul Sevashram Hospital) میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور ممبئی کے مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیاانی (Viral Bhayani ) نے اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





اس کلپ میں کووڈ۔19 میں مبتلا مریضوں کو خوش کرنے اور انھیں ذہنی طور پر سکون پہنچانے کے لیے اسپتال کے وارڈ میں سنی دیول کی فلم ’’گھائل ۔1990 ‘‘کے ہٹ گانا ’’سوچنا کیا جو بھی ہوگا دیکھا جائیگا‘‘ لگا کر کئی ہیلتھ کیئر ورکرز نے رقص کیا۔اس دوران مریضوں نے تالیاں بجا کر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو داد و تحسین سے نوازاجبکہ کچھ لوگوں نے اپنے فون پر ان کے اس ڈانس کو ریکارڈ کرلیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ کووڈ وارئیرز اپنے مریضوں کوذہنی سکون پہنچا رہے ہیںں اور جس میں انھیں صلاح دی جارہی ہے کہ جو ہوگا وہ دیکھا جائے گا‘‘۔

یادرہے کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) روز بروز تیزی سےقہر برپا کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔

 
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 18, 2021 02:57 PM IST