ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کوروناوائرس کاقہر:ہندوستان میں سامنے آئیں ہیں76مثبت کیس، 1ہلاکت کی ہوئی تصدیق

کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔انتقال سے قبل ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے جو جانچ کے لیے بنگلورو لیب بھیجے گئے تھے۔ لیب نے جانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس کاقہر:ہندوستان میں سامنے آئیں ہیں76مثبت کیس، 1ہلاکت کی ہوئی تصدیق
یادر ہے کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 جموں میں جبکہ1 کشمیر میں درج ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ نے وادی کشمیر کو لاک ڈاؤن کردیاہے۔ (تصویر:فائل فوٹو، نیوز18)۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔انتقال سے قبل ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے جو جانچ کے لیے بنگلورو لیب بھیجے گئے تھے۔ لیب نے جانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ قاضی محمد حسین صدیقی 29 فروری کو سعودی عرب سے لوٹے تھے۔واپسی کے بعد سے ہی انکی صحت میں گراوٹ آرہی تھی۔6 فروری کو گلبرگہ کے پرائیوٹ ہسپتال میں انہیں بھرتی کیا گیا تھا ۔9 فروری کو گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں منتقل کیا گیا تھا -9فروری کی رات کو پھر حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔10فروری کو حیدرآباد کے ڈاکٹرس نےجواب دے دیاتھا ۔10 فروری کو حیدرآباد سے گلبرگہ واپسی کے دوران رات 10 بجے انتقال ہوا تھا۔صدیقی کے اہل خانہ سمیت 43 افراد ابھی بھی آئسولیٹڈ رکھا گیاہے۔ گلبرگہ ڈی سی بی شرت نے کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت ہوئی ہے۔



کرناٹک کے ریاستی وزیر صحت بی آر۔ سری رامولو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ لوگوں کو اس شخص کے ساتھ رابطے میں آنے کے خدشات کے بعد انہیں تنہا رکھا گیاہے اور دیگر پروٹوکول پر عمل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا ، 'کلبرگی سے تعلق رکھنے والے ایک 76 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی اور وہ کوویڈ 19 انفیکشن کےمشتبہ مریض تھے۔ یہ شخص ، جو حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا ، منگل کی رات فوت ہوگیا۔


ہندوستان : کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہوگئی: وزارت صحت

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ان 14 نئے معاملات میں سے 9 معاملات مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس دہلی ، لداخ ، اترپردیش اور آندھرا پردیش سے رپورٹ کیا گیا۔ ایک غیر ملکی شہری بھی اس سے متاثر پایا گیا ہے۔ ریاستی حکمنامے کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات تک دہلی میں کورونا وائرس کے چھ کیس سامنے آئے ہیں ، جبکہ اترپردیش میں 10 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کرناٹکا میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ راجستھان ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، جموں و کشمیر ، پنجاب اور آندھرا پردیش میں ایک ایک کیس کی اطلاع ملی ہے۔ کیرالہ میں اب تک کورونا وائرس کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں تین افراد بھی شامل ہیں جنھیں گذشتہ ماہ علاج کے بعدڈسچارج کردیا گیا تھا۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 74 افراد میں سے 17 غیر ملکی شہری ہیں۔ ان میں 16 اطالوی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباؤکے پیش نظر ، کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کو وبائی امراض ایکٹ 1897 کے سیکشن 2 کی دفعات پر عمل درآمد کرنا چاہئے تاکہ وزارت صحت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ تمام مشاورتوں پر عمل درآمد کیا جاسکے
First published: Mar 13, 2020 08:47 AM IST