ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب چلیں گی شتابدی اور دوسری ایکسپریس اسپیشل ٹرینیں، ویٹنگ ٹکٹ بھی ہوگا بُک

نئی اسپیشل ٹرینوں میں اب ویٹنگ ٹکٹ بھی مل سکے گا، اب تک ان میں صرف کنفرم ٹکٹ بک ہو رہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کے اے سی -1 کوچ میں 20 ویٹنگ ٹکٹ کئے جائیں گے۔

  • Share this:
اب چلیں گی شتابدی اور دوسری ایکسپریس اسپیشل ٹرینیں، ویٹنگ ٹکٹ بھی ہوگا بُک
اب چلیں گی شتابدی اور دوسری ایکسپریس اسپیشل ٹرینیں

نئی دہلی: ملک میں جلد ہی شتابدی (Shatabdi Trains) سمیت دوسری میل اور ایکسپریس ٹرینیں (Mail and Express Trains) بھی اسپیشل ٹرینوں کے طور پر چلنی شروع ہوجائیں گی۔ ریلوے بورڈ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ اس کے لئے تمام تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس سے عوام کو بڑی راحت ملے گی۔


دراصل اب تک صرف راجدھانی اسپیشل ٹرینیں ہی چل رہی تھیں۔ وہیں ان نئی اسپیشل ٹرینوں (Special Trains) میں اب ویٹنگ ٹکٹ بھی مل سکے گا، اب تک ان میں صرف کنفرم ٹکٹ ہی مل رہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کے اے سی -1 کوچ میں 20 ویٹنگ ٹکٹ بک کئے جائیں گے۔ وہیں سیکنڈ اے سی میں 50 اور تھرڈ اے سی میں 100 سیٹیں ویٹینگ دی جائیں گی، جبکہ سلیپر میں یہ تعداد 200 ہوگی۔ حالانکہ آر اے سی کوٹے میں فی الحال ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے۔


ملک میں جلد ہی شتابدی سمیت دوسری میل اور ایکسپریس ٹرینیں بھی اسپیشل ٹرینوں کے طور پر چلنی شروع ہوجائیں گی۔
ملک میں جلد ہی شتابدی سمیت دوسری میل اور ایکسپریس ٹرینیں بھی اسپیشل ٹرینوں کے طور پر چلنی شروع ہوجائیں گی۔


حالانکہ ریلوے سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ معمول کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت 30 جون تک ملتوی ہی رہے گی اور جن لوگوں نے 30 جون تک کا ٹکٹ لیا ہے، ان کو ٹکٹ کینسل ہونے پر پورا پیسہ واپس ملے گا۔ اس سے قبل انڈین ریلوے (Indian Railways) نے 12 مئی سے ہی 15 جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلانی شروع کی ہیں، جسے راجدھانی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہ ٹرینیں ڈبروگڑھ، اگرتلہ، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلورو، چنئی، تروونت پورم، مڈگاوں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی تک جا رہی ہیں۔




12 مئی سے شروع ہوئی ہیں اسپیشل ٹرینیں

ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے پیش نظر جاری لاک ڈاون (Lockdown) کے سبب گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے پورے ملک میں انڈین ریلوے خدمات بند تھیں۔ جس کے سبب ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے تھے۔ ریلوے کی طرف سے 10 مئی کو اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ خدمات 12 مئی سے شروع ہوئیں۔ ان ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے پہنچے مسافر ریلوے کے ذریعہ بتائے گئے قواعد وضوابط پر عمل کرتے نظر آئے۔



مسافروں کو ٹرین کے روانہ ہونے سے کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ریلوے اسٹیشن پہنچنے کو کہا گیا ہے تاکہ ان کی طبی جانچ (میڈیکل چیک اپ) کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ہر ایک مسافر کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ داخلہ گیٹ پر سینیٹائزر مشین بھی لگائی گئی ہے تاکہ مسافر اسٹیشن احاطے میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کرسکیں۔ فی الحال ریلوے نے 12 مئی سے 20 مئی تک چلنے والی ریل گاڑیوں کے لئے ایک ٹائم ٹیبل جاری کی ہے۔ ان خصوصی ٹرینوں میں صرف ایئر کنڈیشن کوچ (اے سی فرسٹ، اے سی سیکنڈ اور اے سی تھرڈ) کے کوچ ہوں گے۔ کرایہ عام راجدھانی ٹرین کے مطابق ہوگا۔

First published: May 14, 2020 04:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading