உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mahindra University: مہندرا یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں کووڈ۔19 کے 30 کیس! کیمپس بند

    یونیورسٹی کم از کم 15 دن تک بند رہے گا۔

    یونیورسٹی کم از کم 15 دن تک بند رہے گا۔

    اطلاع کے مطابق جن 30 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 25 طلبا اور 5 تدریسی عملہ شامل ہیں۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع مہندرا یونیورسٹی کا کیمپس 15 دنوں کے لیے بند رہے گا کیونکہ 25 طلبا اور عملے کے پانچ ارکان کو مثبت کورونا وائرس ہوا ہے۔ تقریباً 1700 طلبا اور عملے کے ارکان کا ٹسٹ کیا گیا اور ان میں سے 30 افراد میں کووڈ۔19 مثبت پایا گیا۔

    • Share this:
      مہندرا یونیورسٹی (Mahindra University) کے حیدرآباد کیمپس میں ہفتہ کے روز مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ جب یہاں کے کیمپس میں 30 لوگ عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ نتیجے کے طور پر کیمپس میں تمام فزیکل کلاسز کو معطل کر دیا گیا ہے اور آن لائن کلاسز 29 نومبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

      اطلاع کے مطابق جن 30 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 25 طلبا اور 5 تدریسی عملہ شامل ہیں۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع مہندرا یونیورسٹی کا کیمپس 15 دنوں کے لیے بند رہے گا کیونکہ 25 طلبا اور عملے کے پانچ ارکان کو مثبت کورونا وائرس ہوا ہے۔ تقریباً 1700 طلبا اور عملے کے ارکان کا ٹسٹ کیا گیا اور ان میں سے 30 افراد میں کووڈ۔19 مثبت پایا گیا۔

      جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاع کے بعد کورونا پروٹوکال پر عمل ضروری ہے۔ (فائل فوٹو)
      جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاع کے بعد کورونا پروٹوکال پر عمل ضروری ہے۔ (فائل فوٹو)


      آن لائن کلاسیس ہوں گی:

      تلنگانہ کے ضلع میدچل-ملکاجگیری (Medchal−Malkajgiri) میں واقع یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو گھر بھیج دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ آن لائن کلاسیں پیر 29 نومبر 2021 سے منعقد کی جائیں گی۔ کیمپس مہندرا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (MEI) کا حصہ ہے، جو کہ ٹیک مہندرا کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

      یونیورسٹی کے ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 25 طلبا، ایک فیکلٹی ممبر اور چار معاون عملے کو مثبت کووڈ۔19 ہوا ہے۔ دریں اثنا میڈچل-ملکاجگیری ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) ملکارجن راؤ نے 27 نومبر بروز ہفتہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈی ایم ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی کم از کم 15 دن تک بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا وہ گھریلو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ یونیورسٹی نے 15 دن کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے اور وہ آن لائن کلاسز میں تبدیل ہو جائے گی۔

      مہندرا گروپ نے پچھلے سال ملٹی ڈسپلنری یونیورسٹی کا آغاز کیا، جو 130 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ تلنگانہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جو وبائی بیماری کی دوسری لہر کے بعد سے کورونا کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے ضلع کھمم میں ایک سرکاری رہائشی اسکول اور لڑکیوں کے جونیئر کالج کے تقریباً 29 طلبا کو مثبت کورونا ہوا تھا۔ یہ کیس وائرا ٹاؤن کے گروکل اسکول اور جونیئر کالج میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ چند طالب علموں میں مشتبہ علامات ظاہر ہونے کے بعد اسکول کے حکام نے تمام طلبا کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے۔ صحت کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ جن طلبا کا ٹیسٹ مثبت آیا ان میں کوئی سنگین علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: