امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ ، دہلی میں کورونا سے نمٹنے کیلئے تیار کیا خاص پلان
Amit shah meeting on Delhi Covid situation : میٹنگ میں امت شاہ نے کہا کہ دہلی میں آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کو دوگنا کیا جائے گا ۔ وہیں وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کی موبائل ٹیسٹنگ وین کو کچھ خاص مقامات پر تعینات کیا جائے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 15, 2020 08:23 PM IST

امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ ، دہلی میں کورونا سے نمٹنے کیلئے تیار کیا خاصل پلان
گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا کے حالات پر جائزہ میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں امت شاہ کے ساتھ مرکز وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجریوال موجود تھے ۔ میٹنگ میں امت شاہ نے کہا کہ دہلی میں آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کو دوگنا کیا جائے گا ۔ وہیں وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کی موبائل ٹیسٹنگ وین کو کچھ خاص مقامات پر تعینات کیا جائے گا ۔ امت شاہ نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے ہلکی علامت والے مریضوں کو وافر سہولیات مل سکے ، اس کیلئے کچھ ایم سی ڈی اسپتالوں کو کورونا اسپتالوں میں تبیل کیا جائے گا ۔
امت شاہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں سب سے بڑی پریشانی آئی سی یو بیڈ کی ہے ، اس لئے انہیں برھایا جائے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ میں مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ امت شاہ جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے یہ میٹنگ بلائی ، اس وقت یہ ضروری ہے کہ سبھی لوگ مل کر کام کریں تاکہ دہلی کے لوگوں کی جان کو بچایا جائے ۔
The number of RT-PCR tests to be doubled in #Delhi. Mobile Testing Vans of ICMR and Health Ministry to be deployed at vulnerable spots. Few MCD hospitals to be converted into COVID dedicated hospitals for treatment of COVID patients with mild symptoms: Home Minister Amit Shah pic.twitter.com/zO5zpktmZe
— ANI (@ANI) November 15, 2020
نئے معاملوں میں کمی کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران 7,606 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور سے 4,37,801 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح پھر سے 90 فیصد سے زیادہ 90.19 فیصد پر آگئی ہے۔
راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد 4,466 اور کم ہوکر آج 39,990 رہ گئی ۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 95 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 7,614 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو کووڈ سے ریکارڈ 104 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔