ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کووڈ۔19 ویکسینیشن شروع

ٹیکہ لگوانے کے لئے ویکسی نیشن مہم کا تیسرا اور سب سے بڑا مرحلہ پیر کی صبح یہاں شروع ہوا۔ دہلی میں اس زمرے کے تحت تقریبا 90 لاکھ افراد ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مشق کے لئے 77 اسکولوں میں ہر ایک میں پانچ ویکسی نیشن بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

  • Share this:
دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کووڈ۔19 ویکسینیشن شروع
دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کووڈ۔19 ویکسینیشن شروع

نئی دہلی : ہندوستان میں 18 تا 44 برس کی عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن کی تیسری مہم شروع ہوچکی ہے۔ اسی ذیل میں آج سے دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کووڈ۔19 ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ٹیکہ لگوانے کے لئے ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور سب سے بڑا مرحلہ پیر کی صبح یہاں شروع ہوا۔ دہلی میں اس زمرے کے تحت تقریبا 90 لاکھ افراد ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مشق کے لئے 77 اسکولوں میں ہر ایک میں پانچ ویکسینیشن بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بڑی تعداد میں مستفید ہونے والوں کے لئے اسکولوں میں مراکز قائم کیے۔ ابھی تک قومی دارالحکومت میں تقریبا 500 مراکز میں 45 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے پہلے سے اندراج لازمی ہے اور ابھی اس زمرے کے تحت کو وین میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔


اپولو، فورٹس اور میکس تین بڑے نجی اسپتالوں نے ہفتہ سے ہی محدود مراکز میں 18 تا 45 عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے شروع کردیئے ہیں۔ دہلی حکومت نے 1.34 کروڑ ویکسین کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جو اگلے تین ماہ میں فراہم کردیئے جائیں گے۔ ان میں سے کووی شیلڈ ویکسین کی 67 لاکھ خوراک پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ سے خریدی جارہی ہے۔


حکام نے پہلے کہا تھا کہ تین لاکھ خوراک کی پہلی قسط مئی کے پہلے ہفتے میں دہلی پہنچے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا تھا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر تمام بالغوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کوڈ - 19 ویکسین مفت دیئے جائیں گی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 03, 2021 04:50 PM IST