உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں Covishield اور Covaxin کی قیمتوں پرکی گئی نظرثانی، کیاہیں نئی قیمتیں؟

    Covid-19: کئی ممالک میں کورونا کی نئی لہر، ہندوستان کی حکومت اٹھائے گی اب یہ بڑا قدم

    Covid-19: کئی ممالک میں کورونا کی نئی لہر، ہندوستان کی حکومت اٹھائے گی اب یہ بڑا قدم

    وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرائیویٹ ویکسینیشن مراکز کے ذریعے 18 سال سے زائد برس کی آبادی کو احتیاطی خوراک کی فراہمی 10 اپریل (اتوار) 2022 سے شروع ہوگی۔ وہ تمام لوگ جو 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ انھیں ویکسین دی جائے گی۔

    • Share this:
      ہندوستان میں بالغ آبادی کے لیے کورونا وائرس (Covid-19) ویکسین کے بوسٹر شاٹس دستیاب ہونے سے ایک دن قب نجی اسپتالوں میں کووی شیلڈ (Covishield) اور کوویکسین (Covaxin) کی قیمتوں میں ہفتے کے روز نصف سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔ اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ویکسین کی قیمت اب 225 روپے ہوگی، ریٹ پر نظر ثانی سے قبل کووی شیلڈ 600 روپے میں دستیاب تھی جبکہ کوویکسین کی قیمت 1200 روپے تھی۔

      ٹویٹر ہینڈل پر لے کر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے سی ای او آدر پونا والا (Adar Poonawalla) اور بھارت بائیوٹیک کی شریک بانی سچترا ایلا نے یہ اعلان کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے نجی اسپتالوں کے لیے کووی شیلڈ ویکسین کی قیمت کو 600 روپے سے بڑھا کر 225 روپے فی خوراک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلا نے کہا کہ ہم نے نجی اسپتالوں کے لیے کوواکسین کی قیمت کو 1200 روپے سے بڑھا کر 225 روپے فی خوراک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان نے اتوار 10 اپریل سے تمام بالغوں کے لیے کووِڈ 19 بوسٹر خوراکیں دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

      مزید پڑھیں: Ramazan 2022: کھجور قدرت کا ایک انمول تحفہ، افطار میں اچھا ذائقہ اور فوائد حاصل کرنے کیلئے بنائے یہ ڈش

      وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرائیویٹ ویکسینیشن مراکز کے ذریعے 18 سال سے زائد برس کی آبادی کو احتیاطی خوراک کی فراہمی 10 اپریل (اتوار) 2022 سے شروع ہوگی۔ وہ تمام لوگ جو 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ انھیں ویکسین دی جائے گی۔

      مزید پڑھیں: Hajj: سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ: عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ضروری: یہاں جانئے گائیڈ لایئنس

      دریں اثنا وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 15 سال کی عمر کے تمام لوگوں میں سے تقریباً 96 فیصد کو COVID-19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے جبکہ اس آبادی کے تقریباً 83 فیصد نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔ وہیں 2.4 کروڑ سے زیادہ احتیاطی خوراکیں ہیلتھ کیئر ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور 60+ آبادی والے گروپوں کو بھی دی گئی ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: