உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو تین سال کے بچوں کیلئے ویکسین کو فروری تک مل سکتی ہے منظوری : ادار پونیوالا

    دو تین سال کے بچوں کیلئے ویکسین کو فروری تک مل سکتی ہے منظوری : ادار پونیوالا (File Photo)

    دو تین سال کے بچوں کیلئے ویکسین کو فروری تک مل سکتی ہے منظوری : ادار پونیوالا (File Photo)

    Covovax Covid Vaccine for Kids: پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونیوالا نے جمعرات کو کہا کہ ان کی کمپنی نے کووی شیلڈ ویکسین کے پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کیلئے دس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونیوالا نے جمعرات کو کہا کہ ان کی کمپنی نے کووی شیلڈ ویکسین کے پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کیلئے دس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ پونیوالا نے یہ بھی کہا کہ عوامی جانچ اور احتساب کو سنبھالنا ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ پونیوالا نے یہ بھی کہا کہ ان کی کمپنی ایک اور کووڈ 19 ویکسین تیار کررہی ہے ، جس کو بچوں کیلئے کئی وجوہات سے منتخب کیا گیا تھا اور اس کو اگلے سال فروری تک منظوری مل سکتی ہے ۔

      سی این بی سی ۔ ٹی وی 18 کے ساتھ خاص انٹرویو میں پونیوالا نے کہا کہ ہم نے ایسٹرازینکا کے ساتھ کی گئی شراکت داری پر داو لگایا تھا ۔ ہمیں بالکل نہیں معلوم تھا کہ کونسا ٹیکہ کام کرے گا ۔ ہم نے دیگر میکرس کے ساتھ بڑے پیمانے پر ایشوز دیکھے ہیں ۔ ایسٹرازینکا ۔ آکسفورڈ کے ساتھ ہمارا کام اچھا رہا ۔ ہم کچھ کمپنیوں سے فل اینڈ فنش کیلئے بات کررہے ہیں ۔ کئی شراکت داروں کے ساتھ فل ۔ فنش کیا جاسکتا ہے ۔ کوویکس کو بایوکان یا ہماری فیسیلیٹی میں بھرا جاسکتا ہے ۔

      پونیوالا نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کے ایکسپورٹ کیلئے ان کی فرم مرکزی حکومت کے آرڈر کا انتظار کررہی ہے ۔ پونیوالا نے کہا کہ سرکار نے دسمبر تک ہر ماہ کیلئے کووی شیلڈ کی 20 کروڑ ڈوز کا آرڈر دیا ہے ۔ اکتوبر کے آخر تک ہم کچھ ایکسپورٹ کی پھر سے شروعات کرسکتے ہیں ۔ ہم فی الحال اسٹاکس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی ہدایت کے انتظار میں ہیں ۔

      کوویکس اور ویکسین کی دستیابی پر پونیوالا نے کہا کہ ہم نے کوویکس کیلئے ڈبلیو ایچ او کے پاس ڈیٹا جمع کیا ہے ۔ ہم نے کئی وجوہات سے بچوں کیلئے ویکسین کے طور پر کوویکس کو منتخب کیا ہے ۔

      ویکسین کے اسٹاک کے معاملہ میں اب فکر کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ہمارے پاس ابھی ایک مہینے کا اسٹاک دستیاب ہے ۔ فروری تک ، ہمیں دو تین سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے کوویکس کی منظوری مل جانی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: