اب کووین پرانٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ بھی ہوگادستیاب، عالمی سفرکےلیے ملےگی مدد،کیسے کریں ڈاؤن لوڈ؟
صارفین اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے CoWIN میں لاگ ان ہو کر انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد صارفین پورٹل پر "سرٹیفکیٹ" آپشن کے بالکل آگے ایک نیا "انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ" آپشن دیکھیں گے۔
صارفین اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے CoWIN میں لاگ ان ہو کر انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد صارفین پورٹل پر "سرٹیفکیٹ" آپشن کے بالکل آگے ایک نیا "انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ" آپشن دیکھیں گے۔
کورونا ویکسینیشن کے لیے ہندوستان کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کووین CoWin اب بین الاقوامی مسافروں کو اپنے کووڈ۔19 ویکسین سرٹیفکیٹ کا بین الاقوامی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ CoWIN سے ان کی تاریخ پیدائش کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی سفری ہدایات کے مطابق ہوگا۔
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے سی ای او آرایس شرمانے ایک اعلان میں کہا کہ یہ فیچرجمعرات 30 ستمبر کو کووین پر براہ راست چلایا جائے گا۔ ویکسینیشن کے لیے عالمی معیار کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بناتے ہوئے ہم نے یہ یقینی بنایا ہے کہ CoWIN سرٹیفیکیشن WHO-DDCC: VS ڈیٹا لغت کے مطابق ہے۔ اب بین الاقوامی مسافر اپنے سرٹیفکیٹ کا بین الاقوامی ورژن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو کہ CoWIN سے ان کی تاریخ پیدائش کی عکاسی کرتاہے۔
کووین پورٹل (CoWIN Portal)
سرٹیفکیٹ صارفین کووین پورٹل پر ایک نئے "انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ" International Travel Certificate آپشن سے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ یہ ڈبلیو ایچ او کی COVID-19 سرٹیفکیٹ ویکسینیشن اسٹیٹس ڈیٹا لغت کی ڈیجیٹل دستاویزات کے مطابق ہے۔ اگر کسی ملک کو ایک مخصوص فارمیٹ میں ہندوستانی مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو CoWIN اسے شامل کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرائے گا۔
صارفین اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے CoWIN میں لاگ ان ہو کر انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد صارفین پورٹل پر "سرٹیفکیٹ" آپشن کے بالکل آگے ایک نیا "انٹرنیشنل ٹریول سرٹیفکیٹ" آپشن دیکھیں گے۔ یہ CoWIN پیج کے نیچے دائیں کونے پر ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔