ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

CoWIN Portal Information leak: کووین پورٹل پرتقریباً15کروڑہندوستانیوں کاڈیٹالیک ہونےکی رپورٹیں فرضی: حکومت

ویکسین ایڈمنسٹریشن کے بااختیار گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر آر ایس شرما (Dr R S Sharma) نے کہا کہ ’’ہماری توجہ سوشل میڈیا پر کووین سسٹم کی مبینہ ہیکنگ کے بارے میں چلنے والی خبروں کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ Co-WIN حفاظتی ٹیکوں کے تمام ڈیٹا کو ایک محفوظ اور ڈیجیٹل ماحول میں اسٹور کرتا ہے۔

  • Share this:
CoWIN Portal Information leak: کووین پورٹل پرتقریباً15کروڑہندوستانیوں کاڈیٹالیک ہونےکی رپورٹیں فرضی: حکومت
کووین پورٹل (CoWIN Portal)

مرکز نے جمعرات کے روز کووڈ۔19 ویکسی نیشن مہم کے لئے کووین پورٹل (CoWIN Portal) پر اپنا اندراج کرانے والے تقریباً 15 کروڑ ہندوستانیوں کے ڈیٹا بیس کے مبینہ ڈیٹا لیک ہونے کی میڈیارپورٹس کو مسترد کردیاہے۔مرکزی وزارت صحت (Union Health Ministry) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ اطلاعات جعلی ہیں۔"


ویکسین ایڈمنسٹریشن کے بااختیار گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر آر ایس شرما (Dr R S Sharma) نے کہا کہ ’’ہماری توجہ سوشل میڈیا پر کووین سسٹم کی مبینہ ہیکنگ کے بارے میں چلنے والی خبروں کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ Co-WIN حفاظتی ٹیکوں کے تمام ڈیٹا کو ایک محفوظ اور ڈیجیٹل ماحول میں اسٹور کرتا ہے۔ یہ اپنے مخصوں سسٹم سے باہر کسی بھی ادارہ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں کے جیو لوکیشن جیسے لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔



دریں اثنا وزارت صحت اور ویکسین ایڈمنسٹریشن پر بااختیار گروپ (Union Health Ministry and the Empowered Group on Vaccine Administration) وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی (Computer Emergency Response Team of Ministry of Electronics and Information Technology ) کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ذریعہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


یہ بات اس کے بعد سامنے آئی ہے جب ایک ٹویٹر صارف نے دعوی کیا تھا کہ "ڈارک لیک مارکیٹ" میں تقریبا 15 کروڑ ہندوستانیوں کا ڈیٹا بیس موجود ہے جنہوں نے کووین پورٹل پر اپنا اندراج کیا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 11, 2021 11:12 AM IST