بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کی طبیعت پھر خراب ، اسپتال میں داخل
بتادیں کہ گزشتہ دنوں بھی سوربھ گنگولی کو ہلکا دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 27, 2021 03:24 PM IST

Big Breaking: بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کی طبیعت پھر خراب ، اسپتال میں داخل
بی سی سی آئی کے صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کی پھر سے طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں بدھ کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ گزشتہ دنوں بھی ہلکا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے ۔ دو جنوری کو سینے میں درد کے بعد انہیں کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں وہ تقریبا پانچ دن رہے اور سات جنوری کو انہیں چھٹی دیدی گئی ۔
پچھلی مرتبہ جم میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آیا تھا اور اینجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا ۔ بی سی سی آئی صدر کو ایک اسٹینٹ لگایا گیا تھا ۔ پچھلی مرتبہ جس اسپتال میں گنگولی بھرتی تھے ، وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کے تین شریانوں میں بلاکیج پایا گیا ، ان میں سے ایک میں 90 فیصدی تک بلاکیج تھی ۔
BCCI Chief Sourav Ganguly being taken to Apollo Hospital in Kolkata after he complained of chest pain. More details awaited.
(File photo) pic.twitter.com/e72Iai7eVz
— ANI (@ANI) January 27, 2021
ووڈلینڈ اسپتال میں تقریبا 13 ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی اور مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر دیوی شیٹی نے ڈاکٹرس کی ٹیم سے ملنے کے بعد یہاں تک کہا تھا کہ گنگولی بلا ہچکچاہٹ میراتھن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔ طیارہ اڑا سکیں گے اور اپنے ہر خواب ، خواہش کو پورا کرسکتے ہیں ۔ اگر وہ چاہیں تو کرکٹ بھی کھیل سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ایک عام شخص کی طرح ورزش بھی کرسکتے ہیں۔