உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL: ایشان کشن اور شریس ایئر نے سری لنکا کو دھویا، ہندوستان نے لگاتار 10واں میچ جیتا

    IND vs SL: ایشان کشن اور شریس ایئر نے سری لنکا کو دھویا، ہندوستان نے لگاتار 10واں میچ جیتا (AFP)

    IND vs SL: ایشان کشن اور شریس ایئر نے سری لنکا کو دھویا، ہندوستان نے لگاتار 10واں میچ جیتا (AFP)

    India vs Sri Lanka 1st T20I: ٹیم انڈیا (Team India) ٹی 20 انٹرنیشنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ (India vs Sri Lanka) میں سری لنکا کو 62 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    • Share this:
      لکھنؤ : ٹیم انڈیا (Team India) ٹی 20 انٹرنیشنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ (India vs Sri Lanka) میں سری لنکا کو 62 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے لگاتار 10 واں ٹی ٹوینٹی میچ جیتا ہے ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 2 وکٹوں پر 199 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ایشان کشن (Ishan Kishan) اور شریس ایئر (Shreyas Iyer) نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 6 وکٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ نئے کپتان بننے کے بعد روہت شرما  (Rohit Sharma)  کی یہ مسلسل 10ویں جیت بھی ہے۔ وہ اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارے ہیں۔ اس سے پہلے ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام 6 میچ جیتے تھے ۔

      ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پہلی گیند پر تیز گیند باز بھونیشور کمار نے پاتھم نشانکا کو بولڈ کردیا۔ ٹیم 60 رنز پر 5 بڑی وکٹیں گنوا چکی تھی۔ سینئر بلے باز دنیش چندیمل 10 اور کپتان داسن شناکا صرف 3 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد اس کیلئے واپسی کرنا مشکل ہوگیا۔

      چریت اسلانکا نے ناٹ آوٹ 53 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ اننگز جیتنے کے لیے ناکافی رہی ۔ انہوں نے 47 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکے لگائے۔ دشمنتھا چمیرا بھی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار اور وینکٹیش ایئر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ اور یجویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

      اس سے پہلے ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔ ایشان کشن نے 56 گیندوں پر 89 اور شریس ائیر نے 28 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 57 رن بنائے۔ ایشان نے کپتان روہت شرما (44 رنز) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 111 رنز کی شراکت داری کرکے اچھی شروعات کی۔

      اس کے ساتھ ہی روہت انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ روہت نے 32 گیندوں کا سامنا کیا۔ 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: