بڑی خبر ! ٹیم انڈیا کے تیز گیند محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ، اب جائیں گے جیل ! ۔

سال 2018 میں محمد سمیع کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا کیس درج کرایا تھا ۔ محمد سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔

Sep 02, 2019 07:00 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 07:04 PM IST
بڑی خبر ! ٹیم انڈیا کے تیز گیند محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ، اب جائیں گے جیل ! ۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ، اب جائیں گے جیل ! ۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ کولکاتہ کی ایک عدالت نے محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے ۔ محمد سمیع کو 15 دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

بتادیں کہ محمد سمیع ٹیم انڈیا کے ساتھ فی الحال ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہیں ۔ فی الوقت وہ جمیکا میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔ سال 2018 میں محمد سمیع کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا کیس درج کرایا تھا ۔ محمد سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔ اسی کیس میں کولکاتہ کی عدالت نے محمد سمیع کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔

Loading...

خیال رہے کہ محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے الزام لگایا تھا کہ سمیع کے دیگر خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اسی کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔ حسین جہاں نے کہا تھا کہ سمیع کے گھر والے انہیں زہر دے کر مارنے کی کوشش کررہے تھے ۔

بتادیں کہ 2018 میں محمد سمیع پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے مار پیٹ ، ریپ ، قتل کی کوشش اور گھریلو تشدد جیسے کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ یہی نہیں حسین جہاں نے سمیع کے فکسروں سے بھی تعلقات ہونے کا دعوی کیا تھا ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں محمد سمیع پوری طرح بے قصور پائے گئے اور اس لئے وہ ٹیم انڈیا میں کھیل رہے ہیں ۔

Loading...