உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK T20 World Cup: میچ سے پہلے پزا ۔ برگر کو لے کر بھڑی ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں، جانئے کیوں

    IND vs PAK T20 World Cup: میچ سے پہلے پزا ۔ برگر کو لے کر بھڑی ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں، جانئے کیوں (Instagram)

    IND vs PAK T20 World Cup: میچ سے پہلے پزا ۔ برگر کو لے کر بھڑی ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں، جانئے کیوں (Instagram)

    IND vs PAK T20 World Cup: ہندوستان کی جانب سے فوڈ ڈیلیوری ایپ زومیٹو نے مہا مقابلہ کو لے کر ایک ٹویٹ کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان کی کمپنی کریم نے اس پر جواب دیا ۔ پھر کیا تھا ، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ٹیموں کے فینس ٹویٹر پر ہی اس کو لے کر ایک دوسرے کو گھیرنے لگے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج شام کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں تقریبا دو سال بعد آمنے سامنے ہورہی ہیں ۔ ایسے میں دونوں ممالک کے کرکٹ فینس کو بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ حالانکہ اس میچ سے پہلے ہی ٹویٹر پر ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں ٹویٹر پر ایک دوسرے سے بھڑ گئیں ۔ سوشل میڈیا پر جو دونوں کمپنیوں کے درمیان حملہ اور جوابی حملہ کا کھیل شروع ہوا تو اس میں دونوں ممالک کے یوزرس بھی کود پڑے ۔

      ہندوستان کی جانب سے فوڈ ڈیلیوری ایپ زومیٹو نے مہا مقابلہ کو لے کر ایک ٹویٹ کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان کی کمپنی کریم نے اس پر جواب دیا ۔ پھر کیا تھا ، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ٹیموں کے فینس ٹویٹر پر ہی اس کو لے کر ایک دوسرے کو گھیرنے لگے ۔ دراصل زومیٹو نے ایک ٹویٹ کیا کہ ڈیئر پی سی بی اگر آپ کو برگر اور پزا کی ضرورت ہو تو ہم آپ سے صرف ایک میسیج دور ہیں ۔



      اس ٹویٹ پر پاکستان کی کمپنی کریم نے اپنے جواب سے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ۔ کریم نے زومیٹو کے ٹویٹ پر جواب دیا کہ اگر آج پاکستانی ٹیم ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ فینس کو فری میں پزا اور برگر کی ڈیلیوری کریں گے ۔

      اتنا ہی نہیں پاکستانی کمپنی کریم  نے ایک اور ٹویٹ کیا ۔ اس میں اس نے لکھا کہ فکر مت کرو ، ہم انہیں ہندوستان اور پاکستان میچ کیلئے فری برگر اور پزا ڈیلیوری کررہے ہیں اور آپ کیلئے فینٹاسٹک ٹی بھیج رہے ہیں ۔ دراصل پاکستانی کمپنی نے ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن کا نام لئے بغیر چائے کا تذکرہ کرکے ہندوستان پر طنز کرنے کی کوشش کی ۔


      کچھ ہندوستانی ٹویٹر یوزرس نے ایک پاکستانی فین کی دو سال پرانی ویڈیو شیئر کردی ، جس میں فین نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کہا تھا کہ وہ رات بھر برگر ۔ پزا کھاتے رہے اور انہوں نے میچ پر توجہ مرکوز نہیں کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: