ٹی 20 میچ میں صرف 8 رن ہی بنا پائی یہ ٹیم ، ایک چھکے نے کیا میچ کا فیصلہ !۔

کوالالمپور میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے ایشیا ریجن کوالیفائرس میں ایک ایسا میچ دیکھنے کو ملا ، جس میں گیند باز پوری طرح سے چھائے رہے۔

Oct 10, 2018 02:12 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 02:12 PM IST
ٹی 20 میچ میں صرف 8 رن ہی بنا پائی یہ ٹیم ، ایک چھکے نے کیا میچ کا فیصلہ !۔

ٹی 20 میچ میں صرف 8 رن ہی بنا پائی یہ ٹیم ، ایک چھکے نے کیا میچ کا فیصلہ !۔

ٹی 20 کرکٹ میں عام طور پر گیند بازوں کی پٹائی ہوتی ہے اور بلے بازوں کا خوف مخالف ٹیموں پر حاوی رہتا ہے ، لیکن کوالالمپور میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے ایشیا ریجن کوالیفائرس میں ایک ایسا میچ دیکھنے کو ملا ، جس میں گیند باز پوری طرح سے چھائے رہے۔ یہ مقابلہ میانمار اور ملیشیا کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں کل 20 رن ہی بنے ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میانمار کی ٹیم 10.1 اوورس میں 9 وکٹ گنواکر صرف 8 رن ہی بناسکی ، جس کے بعد بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا ۔

میزبان ملیشیائی ٹیم کو بارش تھمنے کے بعد 6 رنوں کا ترمیمی ہدف دیا گیا ۔ اس ٹیم نے بھی دو وکٹ جلد ہی گنوادئے ۔ ملیشیا کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس کے سلامی بلے باز کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ حالانکہ اس کے بعد سہان الاگاراتھنم نے چھکا لگا کر ملیشیا کو 1.4 اوورس میں 8 وکٹ سے جیت دلادی۔

میانمار کی ٹیم کے بلے بازوں کی بات کریں تو اس کے چھ کھلاڑی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ ملیشیا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر پون دیپ سنگھ نے چار اوور میں ایک رن دے کر پانچ وکٹ جھٹکے ۔ اس گیند باز نے تین اوور میڈن پھینکے ۔ میانمار کی جانب سے 8 رن میں ایک بھی باونڈری نہیں لگی ، سبھی رن سنگل میں بنے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : الیکٹریشین بننے جارہا تھا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، شعیب ملک بن کر آئے مسیحا اور بدل گئی زندگی ، اب آسٹریلیا کے چھڑا رہا چھکے

 

 

Loading...