ہوم » نیوز » وطن نامہ

لائیو میچ میں 7 مہینے کے بچے کو پلایا دودھ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر

میزورم اسٹیٹ گیمس 2019 میں پیر کو والی بال میچ کے دوران میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کی گیلری میں موجود لوگوں کا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کا دل جیت لیا۔

  • Share this:
لائیو میچ میں 7 مہینے کے بچے کو پلایا دودھ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر
میزورم اسٹیٹ گیمس 2019 میں پیر کو والی بال میچ کے دوران میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کی گیلری میں موجود لوگوں کا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کا دل جیت لیا۔

میزورم اسٹیٹ گیمس 2019 میں پیر کو والی بال میچ کے دوران میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کی گیلری میں موجود لوگوں کا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کا دل جیت لیا۔ میزورم اسٹیٹ گیمس 2019 کے مقابلے آئی جال میں کھیلے جارہے ہیں۔ اسی کے تحت کورٹ پر خاتون کھلاڑیوں کے درمیان والی بال میچ کھیلا جارہا تھا۔ میچ کے دوران جیسے ہی ہاف ٹائم کا پوٹر بجا اس مقاملے میں حصہ لے رہی ایک کھلاڑی کورٹ کے باہر پہنچی اور بچے کو دودھ پلانے لگی۔

 سات ماہ کے بچےکوپلایا دودھ

دراصل میزورم کی ٹوئی کُم علاقے کی ٹیم کی کھلاڑی لال وینتلوآنگی والی بال میچ کھیل رہی تھیں۔ میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک۔ایک پوائنٹ کیلئے زور آزمائش چل رہی تھی۔ اسی دوران ریفری نے ہاف ٹائم کا ہوٹر بجا دیا۔ جیسے ہی ہوٹر بجا، لال وینتلوآنگی کورٹ کے بعد چلی گئیں اور اپنے سات مہینے کے بچے کو دودھ پلانے لگیں۔ اس دوران کسی نے ان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے جم کر لال وینتلو آنگی کی تعریف کی۔



سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہورہی تصویر
لال وینتلوآنگی کی اس تصویر کو فیس بک یوزر ننگلن ہنگال نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا میچ کے دوران اپنے 7 مہینے کے بچے کو دودھ پلانے کیلئے چرایا ایک پل ننگلن نے ساتھ ہی کہا، لال وینتلو کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ ان کی سراہنا کر رہے ہیں۔ لوگ کھلاڑی اور ماں ہونے کی دوہری ذمہ داری نبھانے کیلئے لالوینتلوآنگی کی تعریف کررہے ہیں۔ وہیں ایک مداح نے اس تصویر کو شاندار بتایا جبکہ ایک دیگر نے اسے غیر معمولی قرار دیا۔
دس ہزارروپئے کی مالی مدد کا اعلان
اتنا ہی نہیں، ننگلن کے ذریعہ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی یہ تصویر وزیرکھیل تک بھی پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے لالوینتلو آنگی کو مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا۔ میزورم کے وزیرکھیل رابرٹ روماویا رائتے نے اس تصویرکو ٹوئٹرپرشیئرکرتے ہوئے کہا، لالوینتلو آنگی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے وزارت کھیل انہیں 10 ہزارروپئے کی مالی مدد دینےکا اعلان کرتا ہے۔ میزورم اسٹیٹ گیمز 2019، 9 دسمبرسے 13 دسمبر تک منعقد کئے جائیں گے۔
First published: Dec 10, 2019 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading