تحفہ دینے کے بہانے لفٹ انجینئر نے 14سالہ لڑکی کے ساتھ کیا یہ کام: جان کر اڑ جائیں گے ہوش
واردات کے بعد سے ہی ملزم انجینئر فرار ہوگیا ہے۔ ریپ کے بعد متاثرہ کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اسے مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کی مانیں تو ملزم سونی پت کا رہنے والا ہے اور گروگرام میں پٹٰل نگر علاقے میں رہ رہا تھا۔ فی الحال ملزم کو گرفتار کرکے پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 26, 2019 01:49 PM IST

علامتی تصویر
گروگرام: دہلی سے متصل سائبر سٹی گروگرام (گڑگاؤں) کے پوش علاقے کے ایم جی روڈ پر واقع ایک سوسائٹی میں 14 سال کی لڑکی کے ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایم جی روڈ پر ایک سوسائٹی میں 14 سال کی لڑکی کا ریپ کیا گیا ہے اور متاثرہ و میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کے بیان پر 21 سالہ ارون نام کے شخص کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو پٹیل نگر علاقے سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم ۔(تصویر:نیوز18 ہندی)۔
ڈی سی پی کرائم راجیو دیش وال نے اس معاملے میں بتایا کہ ملزم ارون پیشے سے لفٹ انجینئر ہے اور لفٹ کی مینٹیننس کے بہانے سوسائٹی میں آتا۔جاتا رہتا تھا۔ اس پہر میں اس کی ملاقات مراثرہ سے ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو ملزم موقع دیکھ کر لڑکی کو گفٹ(تحفہ) دینے کے بہانے سوسائٹی کی چھت پر لے گیا اور اس کا وہاں ریپ کیا۔
Haryana: A lift engineer arrested for allegedly raping a 14-yr-old girl in Gurugram DLF-Phase II. DCP (crime) Rajiv Deshwal (in pic) says "Complaint registered by girl's mother.He had lured the girl to building's terrace.He has been identified as Arun Sharma, resident of Sonipat" pic.twitter.com/1Bd5XjGZS9
— ANI (@ANI) September 26, 2019
واردات کے بعد سے ہی ملزم انجینئر فرار ہوگیاتھا۔ ریپ کے بعد متاثرہ کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اسے مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کی مانیں تو ملزم سونی پت کا رہنے والا ہے اور گروگرام میں پٹٰل نگر علاقے میں رہ رہا تھا۔ فی الحال ملزم کو گرفتار کرکے پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
(رپورٹ۔ دھرم ویر شرما )