உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عشق میں ’پاگل‘ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر کر ڈالی خونی سازش! بن گئی شوہر کا قاتل، ساس بھی تھی شامل

    عشق میں ’پاگل‘ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر کر ڈالی خونی سازش! بن گئی شوہر کا قتل

    عشق میں ’پاگل‘ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر کر ڈالی خونی سازش! بن گئی شوہر کا قتل

    Murder in Extra Marital Affair: جھنجھار پور ایس ڈی پی او آشیش آنند کے مطابق، مہلوک نوجوان کی اہلیہ جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے، اس نے ہی اپنے 18 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اس قتل کو انجام دلوایا ہے۔ مہلوک کی شناخت پنڈول تھانہ علاقے کے بھگوتی پور گاوں کے باشندہ محمد معشوق کے طور پر ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مدھوبنی: جھنجھار پور انو منڈل میں گزشتہ بدھ کو سڑک کنارے نامعلوم نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی۔ حادثہ بھیروستھان تھانہ کے مہنہتھ گاوں کا ہے۔ اہم سڑک کے کے نیچے جھاڑیوں میں نامعلوم لاش ملنے پر گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی بھیروستھان پولیس نے اس اندھے قتل کی گتھی کو حل کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ جھنجھار پور ایس ڈی پی او آشیش آنند کے مطابق، مہلوک نوجوان کی اہلیہ جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے، اس نے ہی اس قتل کو انجام دلوایا ہے۔ مہلوک کی شناخت پنڈول تھانہ علاقے کے بھگوتی پور گاوں کے باشندہ محمد معشوق کے طور پر ہوئی ہے۔

      پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ محمد معشوق کی بیوی نسیمہ خاتون کا اپنے خالہ زاد بھائی محمد سونو کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے اس کی بیوی نے اپنے عاشق اور اس کے تین دوستوں کی مدد سے شوہر کا قتل کروا دیا۔ جھنجھار پور کے ایس ڈی پی او آشیش آنند کا کہنا ہے کہ محمد معشوق کے قتل کی سازش میں مہلوک نوجوان کی ساس بھی شامل تھی۔ قتل کے سانحہ کو انجام دینے والا محمد سونو عرف نظام الدین بھیروستھان تھانہ کے ریام گاوں کا باشندہ ہے۔ اس کی عمر محض 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

       پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ محمد معشوق کی بیوی نسیمہ خاتون کا اپنے خالہ زاد بھائی محمد سونو کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے اس کی بیوی نے اپنے عاشق اور اس کے تین دوستوں کی مدد سے شوہر کا قتل کروا دیا۔

      پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ محمد معشوق کی بیوی نسیمہ خاتون کا اپنے خالہ زاد بھائی محمد سونو کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے اس کی بیوی نے اپنے عاشق اور اس کے تین دوستوں کی مدد سے شوہر کا قتل کروا دیا۔


      پولیس کے مطابق، نسیمہ خاتون کے کہنے پر محمد سونو نے بھگوتی پور موئنٹول کے باشندہ محمد اکرام عرف چھوٹو، محمد برکت عرف ہیرو اور محمد عزیر نامی تین دوستوں کے ساتھ مل کر محمد معشوق کو منصوبہ بند طریقے سے پہلے شراب پلائی، پھر اسے بائیک پر بیٹھاکر میہنتھ پُل کے پاس لے گئے۔ اس کے بعد دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ بہر حال، پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر اس اندھے قتل کے معاملے کو حل کرنے مہلوک کی اہلیہ اور ساس سمیت سبھی 6 ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: