உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Crime News: شوہر نے سپاری دے کر کروا دیا بیوی کا قتل، قاتل نے لاش کے ساتھ بھی مٹائی ہوس، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    اترپردیش (Uttar Pradesh News) کے نوئیڈا (Noida) میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں ایسا سچ سامنے آیا ہے، جسے جاننے کے بعد انسانیت پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ نوئیڈا میں سالی سے شادی کرنے کے لئے ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کا قتل کروا دیا۔

    • Share this:
      نوئیڈا: اترپردیش (Uttar Pradesh News) کے نوئیڈا (Noida) میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں ایسا سچ سامنے آیا ہے، جسے جاننے کے بعد انسانیت پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ نوئیڈا میں سالی سے شادی کرنے کے لئے ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کا قتل کروا دیا۔ پولیس نے اس پورے معاملے کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزم شوہر نے سپاری دے کر اپنی بیوی کا قتل کروا دیا، تاکہ اس کے راستے سے کانٹا ہٹ جائے اور وہ اپنی سالی سے شادی کرسکے۔ اس معاملے میں سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ قاتل نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ساتھ آبروریزی بھی کی۔

      معاملہ دراصل، نوئیڈا کے سیکٹر 94 کا ہے، جہاں 20 جنوری کو یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ مہلوک خاتون علی گڑھ کی رہنے والی تھی اور اس کی لاش کمرے میں ہی ملی۔ خود مہلوک خاتون کے شوہر نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس نے جب جانچ پڑتال کیا تو جو حقیقت سامنے آئی، وہ حیران کردینے والی تھی۔ فی الحال پولیس نے ملزم شوہر سندیپ سمیت ایک قتل کے ملزم ساہو عرف رامبیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ شوہر نے سپاری دے کر بیوی کا قتل کروایا تھا۔ فی الحال، دونوں ملزم 14 دنوں کے عدالتی حراست میں ہیں۔

      پولیس کی مانیں تو ساہو عرف رامبیر کو ملزم شوہر سندیپ نے سپاری دی تھی۔ ملزم شوہر مہامایا فلائی اوور کے پاس کچوڑی بیچتا ہے اور وہ اپنی چھوٹی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ رابیر نوئیڈا میں آٹو چلاتا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ میں ساہو نے بتایا کہ سندیپ نے اسے بیوی کا قتل کرنے کے عوض 70 ہزار روپئے دینے کا لالچ دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، اسے ایڈوانس پیسے بھی ملے تھے۔

      پولیس نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جنوری کو ہی ملزم ساہو سندیپ کے کمرے پر پہنچا تھا اور اس کے کمرے میں گھس کر اس کی بیوی کو فرش پر پٹخ کر مارا تھا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں، سندیپ کی بیوی کی موت کے بعد ساہو نے اس کی لاش کے ساتھ آبروریزی بھی کی اور پھر فرار ہوگیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: