உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Noida News: خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں اہلیہ اور دو بچوں کا کیا قتل، دوست کی جان لینے کی وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں اہلیہ اور دو بچوں کا کیا قتل، دوست کی جان لینے کی وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں اہلیہ اور دو بچوں کا کیا قتل، دوست کی جان لینے کی وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    UP Crime News: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے بسرکھ تھانہ سے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور دو معصوم بچوں کا قتل کرکے لاش گھر کے بیسمنٹ میں نہ صرف دفن کردیئے بلکہ اس پر سیمنٹ کا فرش بھی بنادیا۔ یہی نہیں، قتل کا راز نہ کھلے، اس کے لئے اس نے اپنے دوست کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا (Noida) میں خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے ہوئے ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کا قتل (Murder) کرکے لاش گھر کے بیسمنٹ میں دبا دیئے۔ اس کے بعد اپنے دوست کا قتل کرکے اپنی نشانی چھوڑ کر خود کی موت کا بہانہ بنایا اور معشوقہ کے ساتھ پہچان چھپاکر رہ رہا تھا، لیکن دوست کے قتل کی جانچ کر رہی کاس گنج پولیس (Kasganj Police) نے شک کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔ جب معاملہ کھلا تو اس نے اپنی اہلیہ اور اپنے دونوں بچوں کے قتل کی بات کا اعتراف کرلیا۔ اب پولیس بیسمنٹ کی کھدائی کرکے اس کے بیان کی تصدیق کرنے کے ساتھ ثبوت جمع کرنے میں مصروف ہے۔

      اترپردیش کے گوتم بدھ نگر (Gautam Buddha Nagar) کے بسرکھ تھانہ کے تحت چپیانا بزرگ گاوں کی پنچ بہار کالونی کا ہے۔ اطلاع کے مطابق، اسی مکان میں راکیش رہتا تھا، جس کی شادی سال 2012 میں ایٹہ میں رہنے ولی خاتون رتنیش کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن راکیش کا معاشقہ گاوں میں رہنے والی روبی سے چل رہا تھا، جوکہ 2015 میں پولیس میں کانسٹبل عہدے پر تعینات ہوئی تھی۔ اب روبی نے راکیش پر شادی کا دباو بنایا تب اس نے 14 فروری 2018 کو اپنی بیوی رتنیش اور دونوں بچوں (تین سال کے ارپت اور دو سال کی اونی) کو مار ڈالا اور ان کی لاشوں کو گھر کے بیسمن میں دفن کردیا۔ بلکہ اس پر سیمنٹ کا فرش بھی بنادیا۔ یہی نہیں، اس جرم میں راکیش کے والد بنواری لال، ماں اندومتی، بھائی راجیو اور پرویش شامل تھے۔ راکیش کے والد پولیس سے ریٹائرڈ ہیں۔

      اترپردیش کے نوئیڈا (Noida) میں خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے ہوئے ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کا قتل (Murder) کرکے لاش گھر کے بیسمنٹ میں دبا دیئے۔
      اترپردیش کے نوئیڈا (Noida) میں خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے ہوئے ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کا قتل (Murder) کرکے لاش گھر کے بیسمنٹ میں دبا دیئے۔


      پھر رچی اپنی موت کی کہانی

      راکیش ان قتل کے بعد اپنی پہچان چھپاکر معشوقہ روبی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اسے خوف تھا کہ کہیں اس کی شناخت اجاگر نہ ہوجائے، اس لئے اس نے ایک اور قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور 25 اپریل 2021 کو اپنے دوست کا قتل کردیا۔ اس کی لاش کو بری طرح کچل دیا، تاکہ اس کی پہچان نہ ہوسکے۔ اس کے بعد اپنا آدھار کارڈ اور ایل آئی سی کے دستاویز رکھ دیئے تاکہ پولیس کو یہ لگے کہ اس کا قتل ہوا ہے۔ جب کاس گنج کے ڈھولنا پولیس نے قتل کی جانچ شروع کی تو شک کی سوئی راکیش تک پہنچ گئی اور جب پولیس نے اسے پکڑ کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنی بیوی اور دونوں بچوں کے قتل کا راز اگل دیا۔ یہی نہیں، اب کاس گنج پولیس ثبوتوں کی تصدیق اور ثبوتوں کی برآمدگی کے لئے یہ کھدائی کروا رہی ہے۔

      ہمانشو شکلا کی رپورٹ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: