لارینس بشنوئی نے بتائی سدھو موسی والا کے قتل کی وجہ، کہا۔ میں پاکستان اور خالصتان کے بھی خلاف ہوں

  اب لارنس نے خود ہی نیوز چینل اے بی پی کو دیے گئے انٹرویو میں سدھو موسی والا کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ موسی والا کے والد بلکور سنگھ سیاست میں آ سکتے ہیں۔

اب لارنس نے خود ہی نیوز چینل اے بی پی کو دیے گئے انٹرویو میں سدھو موسی والا کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ موسی والا کے والد بلکور سنگھ سیاست میں آ سکتے ہیں۔

اب لارنس نے خود ہی نیوز چینل اے بی پی کو دیے گئے انٹرویو میں سدھو موسی والا کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ موسی والا کے والد بلکور سنگھ سیاست میں آ سکتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کیس میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کے ملوث ہونے کی باتیں  سرخیوں میں رہی ہیں۔ پنجاب پولیس نے اس سلسلے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر سے کئی دور کی پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ دہلی پولیس نے اس قتل عام کے بارے میں بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ اب لارنس نے خود ہی نیوز چینل اے بی پی کو دیے گئے انٹرویو میں سدھو موسی والا کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ موسی والا کے والد بلکور سنگھ سیاست میں آ سکتے ہیں۔

    لارینس وشنوئی نے کہا کہ بلکور سنگھ اپنے بیٹے کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کی شکایت پر پنجاب پولیس نے ایسے کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن کا سدھو موسی والا کے قتل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکور سنگھ کو دھمکی دینے کے سوال پر لارینس وشنوئی نے کہا کہ اس کی جانب سے ایسا کوئی خط نہیں لکھا گیا تھا۔ اگر کسی اور نے یہ کیا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ گینگسٹر لارنس نے کہا کہ وہ (بلکور سنگھ) میرے بڑے جیسے ہیں۔ ہم نے اس کی (سدھو موسی والا) کے خاندان کو کبھی نشانہ نہیں بنایا۔ وہ (سدھو موسی والا کے والد) ہمارے خلاف بول رہے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران سدھو موسی والا کا ذکر کرتے ہوئے لارینس بشنوئی نے کہا، 'ہمارے بھائی کے قتل میں اس کا ہاتھ تھا۔ گرو لال کو، وکی کو… ہمارا اختلاف اس کے خاندان سے نہیں بلکہ اس سے تھا۔ اس نے ہمارے بھائیوں کا قتل کرایا تو ہمارے بھائیوں نے اسے بدلے میں ماردیا ہوگا۔ اس کے والد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بیٹا مر گیا، اس کے بعد ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں سیاست میں آنا ہو، الیکشن لڑنا ہو۔  لارنس نے یہ بھی الزام لگایا کہ سدھو کے والد کا کچھ لوگوں کے ساتھ پیسے کا لین دین ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

    عاشق مزاج شوہر کا بٹوارا، 3دن پہلی تو 3دن دوسری بیوی کے ساتھ رہےگا انجینئر شوہر اور۔۔۔

    یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ! سانڈ اور نیل گائے کے حملے میں زخمی ہونے پر ملے گا معاوضہ

    رام للا کیلئے رام بھکتوں نے کھولے خزانے، مہینے کی کمائی جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

    گینگسٹر نے بتایا کہ سدھو موسی والا قتل کیس میں پولیس نے 50 سے زیادہ لوگوں کو جیل میں ڈال دیا ہے۔ اگر یہ کیس سی بی آئی کے پاس چلا چائے ہے تو ان میں سے 10 لوگ بھی جیل میں نہیں رہیں گے۔ 1800 صفحات کی چارج شیٹ بنائی۔ اگر سی بی آئی انکوائری ہوتی ہے تو زیادہ تر لوگ بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا، 'میں سدھو موسی والا کی طرح نہیں ہوں، میں پاکستان کے ساتھ ساتھ خالصتان کے بھی خلاف ہوں۔ میں قوم پرست آدمی ہوں، میں محب وطن ہوں۔ صرف میں ہی نہیں میرے گینگ کے تمام لوگ محب وطن ہیں۔ ہم ان کے خلاف ہیں جو ملک کے خلاف ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: