بیوی کے اس انکار سے غصے میں باپ نے اپنی 15 ماہ کی بیٹی کو دیوار پر دے مارا، ہوگئی موت

 Father killed daughter in Jhunjhunu:   اپنی 15 ماہ کی بیٹی اوجسوی کو چھین کر لے جانے لگا۔ جو کویتا کے ماموں کی گود میں کھیل رہی تھی۔ رشتہ داروں نے اوجسوی کو واپس کرنے کی بات کہی۔ اس پر کیلاش کا غصہ ساتویں آسمان پر جاپہنچا اور اس نے اپنی معصوم بیٹی کو دیوار پر دے مارا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jhunjhunu, India
  • Share this:
    راجستھان کے جھنجھنو ضلع سے بیحد خوفناک خبر سامنے آئی ہے۔ جھنجھنو کے نول گڑھ کے گاؤں کیرو میں ایک باپ نے اپنی 15 ماہ کی بیٹی کو دیوار پر مار کر اس کی جان لے لی ۔ ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان کافی دیر سے جھگڑا چل رہا تھا۔ میاں بیوی کے درمیان دراڑ کا خمیازہ ان کی معصوم بیٹی کو جان دے کر چکانا پڑا۔ پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانکہ کے حوالے کر دیا ہے۔

    نول گڑھ تھانہ پربھاری سنیل شرما نے بتایا کہ پرسرام پورہ کی کویتا کی شادی گردھار پورہ کے رہنے والے کیلاش سے ہوئی تھی۔ ان دنوں کویتا گنگور پوجا کے لیے اپنے نانا کیرو کے پاس آئی ہوئی تھی۔ اتوار کی صبح کیلاش کویتا کو کیرو لے جانے آیا تھا لیکن کویتا نے جانے سے انکار کر دیا۔ کویتا کے انکار پر گھر پر موجود اس کے نانا اور ماموں نے بھی کیلاش کو سمجھایا اور واپس جانے کو کہا۔

    بیوی کے ماموں کی گود سے بچی کو چھین لیا
    اس نے اپنی 15 ماہ کی بیٹی اوجسوی کو چھین کر لے جانے لگا۔ جو کویتا کے ماموں کی گود میں کھیل رہی تھی۔ رشتہ داروں نے اوجسوی کو واپس کرنے کی بات کہی۔ اس پر کیلاش کا غصہ ساتویں آسمان پر جاپہنچا اور اس نے اپنی معصوم بیٹی کو دیوار پر دے مارا۔ اوجسوی دیوار سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گر گئی اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    اچانک گھر میں ملنے لگی لاشیں، 4 لاش دیکھ کر مچ گیا کہرام، پولیس کے اڑے ہوش و حواس

    اسپتال میں ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔
    اس واقعہ سے حیران کنبہ کے لوگ اوجسوی کو تشویشناک حالت میں لے کر فوری طور پر نول گڑھ اسپتال پہنچے لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کیلاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی بچی کی لاش مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہے۔ اسپتال میں بچی کی ماں کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔ ایس ایچ او سنیل شرما نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ کویتا اور اس کی چھوٹی بہن کی شادی کیلاش اور اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک ہی گھر میں ہوئی ہے۔

    بین ذات شادی کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری! 5 لاکھ کی FD، جوائنٹ اکاؤنٹ میں ملیں گے 5 لاکھ

    بیوی سے مسلسل نااتفاقی کے باعث ملزم طیش میں آگیا
    کیلاش کا چھوٹا بھائی شراب کا عادی ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے بھائی اور اس کی بیوی کے درمیان طویل وقت سے جھگڑا چل رہا ہے۔ اس جھگڑے کی وجہ سے کویتا اور کیلاش کے درمیان تلخی چل رہی تھی۔ اس ناراضگی کی وجہ سے، غصے میں، کیلاش نے اپنی 15 ماہ کی بیٹی کو دیوار پر دے مارا۔ جس کی وجہ سے بچی جان چلی گئی۔ اس واقعہ کے بعد اوجسوی کی ماں اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کافی پریشان ہوگئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: