உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھیم پور سانحہ: آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی

    لکھیم پور سانحہ: آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی

    لکھیم پور سانحہ: آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی

    اترپردیش کے لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) میں تین اکتوبر کے تکونیا تشدد (Tikunia Violence) معاملے میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹیم) مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ آج جمعرات کو ایس آئی ٹی معاملے میں گرفتار اہم ملزم آشیش مشرا، انکت داس، لطیف اور شیکھر کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی

    • Share this:
      لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) میں تین اکتوبر کے تکونیا تشدد (Tikunia Violence) معاملے میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹیم) مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ آج جمعرات کو ایس آئی ٹی معاملے میں گرفتار اہم ملزم آشیش مشرا، انکت داس، لطیف اور شیکھر کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی۔ اس دوران پورے معاملات کی باریکی سے چھان بین کی جارہی ہے۔

      آج صبح ایس آئی ٹی آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو کرائم برانچ میں لے کر پہنچی۔ یہاں آشیش مشرا، انکت داس، لطیف اور شیکھر کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران کئی سوال بھی کئے گئے۔ دراصل، معاملے میں ایس آئی ٹی چاروں لوگوں کے بیانات کو کراس چیک کر رہی ہے۔

      اس کے بعد ایس آئی ٹی چاروں کو لے کر جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ اس دوران جائے حادثہ پر بھاری فورس تعینات کی گئی ہے۔ یہاں ایس آئی ٹی کرائم سین ریکریشن کر رہی ہے۔ اس دوران ایس آئی ٹی کے ساتھ فورنسک سائنس لیبارٹری، لکھنو کی ٹیم بھی موجود ہے۔ موقع پر پی اے سی کے ساتھ ریپڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

      سی جے ایم کورٹ سے آشیش کی ضمانت عرضی خارج

      واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی بدھ کو سی جے ایم کورٹ نے آشیش مشرا کی ضمات عرضی کو خارج کردیا۔ آشیش مشرا کے وکیل نے اس کے جائے حادثہ پر موجود نہیں ہونے کو بنیاد بناتے ہوئے ضمانت عرضی داخل کی تھی۔ اس کے خارج ہونے کے بعد وکیل اب ضلع جج کی عدالت میں ضمانت عرضی ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

      دراصل لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں تین اکتوبر کو پُرتشدد جھڑپ میں 4 کسان، ایک مقامی صحافی سمیت کل 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ آشیش مشرا اس معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ ایف آئی آر میں آشیش مشرا کو ہی تھار جیپ کا ڈرائیور بتاتے ہوئے کسانوں کو کچلنے کا الزام ہے۔ وہیں آشیش مشرا نے اسے غلط بتاتے ہوئے معاملے میں صفائی دی ہے کہ وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: