شردھا والکر قتل کیس: آفتاب پونا والا پر چلے کا قتل کا کس، دہلی کی عدالت نے طے کئے الزام

Youtube Video

عدالت نے آفتاب سے کہا، "بنیادی طور پر آپ پر شردھا کو قتل کرنے اور اس کے جسم کے اعضاء کو چھتر پور اور دیگر مقامات پر ٹھکانے لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔" عدالت نے پھر ملزم سے پوچھا کہ کیا آپ جرم کا اعتراف کرتے ہیں یا مقدمے کا سامنا کریں گے؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: دہلی کی ساکیت عدالت نے منگل کو آفتاب امین پونا والا کے خلاف الزامات طے کیے، جن پر اپنی ساتھی شردھا والکر کو قتل کرنے اور اس کے جسم کے ٹکڑے کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے آفتاب کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) اور سیکشن 201 (ثبوت کو تباہ کرنے) کے تحت الزامات طے کیے ہیں۔ اب ملزم آفتاب پونا والا کو قتل کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساکیت کورٹ نے کہا کہ تمام دلائل سننے کے بعد دہلی پولیس نے کافی ثبوت پیش کیے اور پہلی نظر میں آفتاب کے خلاف قتل اور شواہد کو تباہ کرنے کا مقدمہ بنتا ہے۔

    وہیں ملزم آفتاب نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمے کا سامنا کرے گا۔ عدالت نے آفتاب کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے ۔ عدالت نے کہا، 'شردھا والکر کا 18 مئی 2022 کو صبح 6:30 بجے کے بعد نامعلوم وقت پر قتل کر دیا گیا تھا، جو آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ 18 مئی اور 18 اکتوبر کے درمیان، ثبوت کو تباہ کرنے کی نیت سے، یہ جانتے ہوئے کہ جرم ہوا ہے، شردھا کے جسم کے ٹکڑے کر دیے گئے اور اس کی لاش کو مختلف جگہوں پر ٹھکانے لگا دیا گیا، اس طرح ثبوت کو تباہ کرنے کا جرم کیا گیا۔'

    عدالت نے آفتاب سے کہا، "بنیادی طور پر آپ پر شردھا کو قتل کرنے اور اس کے جسم کے اعضاء کو چھتر پور اور دیگر مقامات پر ٹھکانے لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔" عدالت نے پھر ملزم سے پوچھا کہ کیا آپ جرم کا اعتراف کرتے ہیں یا مقدمے کا سامنا کریں گے۔ جواب میں آفتاب نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ ہم الزامات کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں اور مقدمے کا سامنا کریں گے۔ اب یکم جون کو شردھا والکر کے قتل اور شواہد کو تباہ کرنے کے الزامات پر سماعت ہوگی۔

    آفتاب پونا والا کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال 12 نومبر کو جنوبی دہلی کے مہرولی علاقے میں شردھا والکر کے کرائے کے فلیٹ میں مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ آفتاب نے شردھا کا گلا دبا کر قتل کیا اور اس کی لاش کے تقریباً 35 ٹکڑے کر دیے تھے، جسے اس نے تقریباً تین ہفتے تک گھر میں 300 لیٹر کے فریج میں رکھا۔ وہ کئی دنوں تک آدھی رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکنے کے لیے جاتا رہا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: