ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

موبائل کو لیکر ہو ا تھا تنازعہ، خاتون نے کاٹی دوسری خاتون کی گردن، دیکھ کر حواس باختہ رہ گئے سب

اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھجوایا تو وہیں الزام خاتون کو پولیس نے اعلی قتل کے ساتھ گرفتار کیا۔

  • Share this:
موبائل کو لیکر ہو ا تھا تنازعہ، خاتون نے کاٹی دوسری خاتون کی گردن، دیکھ کر حواس باختہ رہ گئے سب
اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھجوایا تو وہیں الزام خاتون کو پولیس نے اعلی قتل کے ساتھ گرفتار کیا۔

یوپی (Uttar Pradesh) کے رامپور (Rampur) جن پد میں موبائل کو لیکر دو خواتین میں ہوئے معمولی تنازعہ بڑھ گیا ہے کہ ایک دوسری خاتون کی چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ خاتون کا قتل (Murder) کی خبر سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھجوایا تو وہیں الزام خاتون کو پولیس نے اعلی قتل کے ساتھ گرفتار کیا۔


معاملہ رامپور کے تھانہ گنج علاقے کی نئی بستی نان کار کا ہے جہاں ایک ہی مکان میں تسلیم اور ریشمہ کرائے پر رہتی تھی۔ رشمہ جب کھانا بنا رہی تھی تو اس کا موبائل جگ پر رکھا تھا۔ اچانک تسلیم کی لڑکی کا ہاتھ لگنے سے موبائل پانی میں گر گیا جس کے بعد دونوں میں تنازعہ شروع ہو گیا۔ تسلیم نے ریشمہ سے کہا کہ وہ موبائل صحیح کروا دے گی یا نیا دلوا دے گی لیکن ریشمہ نہیں مانی۔ اس کے بعد تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ریشمہ نے تسلیم کے گردن پر چاقو سے وار کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔


مہلوک خاتون کے بھائی نے بتایا کہ موبائل کے پیچھے لڑائی ہورہی تھی۔ بچے سے موبائل پانی کے جگ میں گر گیا تھا۔ فون صحیح کروانے کو کہا ورنہ نیا دلانے کیلئے بھی کہا اور ہم چلے گئے لیکن پتہ چلا کہ جس کا فون گرا تھا اس نے چھری سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔


پولیس نے ملزم کو کیا گرفتار
خاتون کا قتل خاتون کے ذریعے کئے جانے سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کو بھیجا۔ اس معاملے میں ایڈینشل ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ ریشمہ اور تسلیم دونوں خواتین ایک ہی مکان میں کرائے پر رہتی تھی۔ دونوں میں موبائل کو لیکر تنازعہ ہو گیا جس میں ریشمہ نے تسلیم کی گردن پر چاقو سے وار کر دیا۔ بتایا کہ ریشمہ اور تسلیم دونوں خواتین ایک ہی مکان میں کرائے پر رہتی تھی۔ دونوں میں موبائل کو لیکر تنازعہ ہوگیا جس میں ریشمہ نے تسلیم کی گردن پر چاقع سے وار کر دیا۔ اس حملے میں تسلیم کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قاتل خاتون چاقو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 19, 2021 11:48 AM IST