ہوم » نیوز » وطن نامہ

‘کشمیر آنے- جانے کے دوران سی آر پی ایف قافلے کی مومینٹ کو لے کر بدلیں گے ضابطے’

پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے خودکش حملے کے بعد کشمیر آنے جانے کے دوران مومینٹ کے ضابطے بدلیں گے۔

  • Share this:
‘کشمیر آنے- جانے کے دوران سی آر پی ایف قافلے کی مومینٹ کو لے کر بدلیں گے ضابطے’
فائل فوٹو

پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے خودکش حملے کے بعد کشمیر آنے جانے کے دوران مومینٹ کے ضابطے بدلیں گے۔ سی آر پی ایف اب اپنے قافلے کی مومینٹ کے دوران مزید الرٹ رہے گا اور سکیورٹی کی نظر سے نئے فیچرس اور ضابطوں کو نافذ کرےگا۔


اتوار کے روز سی آر پی ایف کے ڈی جی آر آر بھٹناگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اسٹینڈرڈ پروسیزر میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ وادی کشمیر میں اپنے دو روزہ دورے کے بعد سی آر پی ایف کے ڈی جی نے کہا، ’’ کشمیر آنے اور جانے کے دوران ہم قافلے کی مومینٹ میں نئے فیچرس کو شامل کریں گے‘‘۔ یہ بدلاو سکیورٹی کے مدنظر ہوگا۔



 پلوامہ میں ہوئے جیش محمد کے خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ اب جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے گزرنے کے دوران عام شہریوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی۔

First published: Feb 18, 2019 09:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading