உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چھتیس گڑھ: سکما میں سی آر پی ایف جوان نے ساتھیوں پر برسائی گولیاں، 4 کی موت

    سکما میں سی آر پی ایف جوان نے ساتھیوں پر برسائی گولیاں، 4 کی موت

    سکما میں سی آر پی ایف جوان نے ساتھیوں پر برسائی گولیاں، 4 کی موت

    چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں۔ اس سے تین جوانوں کی موت ہوگئی اور پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    • Share this:
      سکما: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں۔ اس سے تین جوانوں کی موت ہوگئی اور پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ سکما ضلع کے مرئی گڑا تھانہ علاقے کے لیگم پلی سی آر پی ایف 50 بٹالین کیمپ میں پیش آیا۔ حادثہ رات تقریباً ایک بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ نصف شب کو سی آر پی ایف کے جوان نے اچانک اپنے ساتھیوں پر گولیاں داغنی شروع کردی۔ حادثہ کے بعد کیمپ میں ہنگامہ مچ گیا۔

      اطلاع کے مطابق، سی آر پی ایف کے جوان رتیش رنجن نے اچانک اپنے ساتھیوں پر گولیاں داغنی شروع کردیں۔ اس کے بعد کیمپ میں ہنگامہ مچ گیا۔ ملزم جوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ مہلوک جوانوں کے نام دھنجی، راجب منڈل اور راج منی کمار یادو ہیں۔ چوتھے مہلوک جوان کا نام فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔ بستر آئی جی پی سندر راج نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 3:30 بجے کا ہے۔ گولی چلانے والے جوان کو قابو کرلیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ہی معاملہ واضح ہوگا۔ آئی جی سندر راج جائے حادثہ کے لئے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ مرئی گڑا لنگن پلی کیمپ جائیں گے۔

      وہیں دوسری جانب، دنتے واڑہ ضلع میں جمعہ کو نکسلیوں کے ساتھ جوانوں کا تصادم ہوا۔ تصادم میں 5 لاکھ کے انعامی نکسلی کو جوانوں نے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے نکسلی کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ پولیس نے مارے گئے نکسلی کا نام رامسو بتایا ہے، جو پلاٹون نمبر 16 کا سیکشن کمانڈر تھا۔ نکسلیوں کی اندراوتی ایریا کمیٹی کے ساتھ جوانوں کا تصادم ہوا۔

      علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد جوانوں نے پسٹل، 5 کلو کا بم، وائر اور نکسلی اشیا برآمد کی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر ابھیشیک پلو نے اس کی تصدیق کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ اندراوتی ندی کے پار نکسلیوں کی بھاری موجودگی ہے۔ اس میں کئی خونخوار نکسلیوں کے موجود ہونے کا اِن پُٹ ملا تھا۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کو ڈی آر جی کی ٹیم موقع کے لئے روانہ ہوئی۔ جمعہ کی شام علاقے میں موجود نکسلیوں کو جوانوں کی موجودگی کی بھنک لگی اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: