اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں سیشن کے صدر سابق کوروسی آج آئیں گی ہندوستان، PGA کا پہلا دوطرفہ دورہ

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں سیشن کے صدر سابق کوروسی آج آئیں گی ہندوستان، PGA کا پہلا دوطرفہ دورہ

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں سیشن کے صدر سابق کوروسی آج آئیں گی ہندوستان، PGA کا پہلا دوطرفہ دورہ

    دورے کے دوران یو این جی اے صدر نئی دہلی میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس دوران دسمبر میں اپنی گزشتہ میٹنگ کے دوران کوروسی اٹھائے گئے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں سیشن کے صدر سابا کوروسی آج ہندوستان آرہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وہ 29 سے 31 جنوری تک ہندوستان کے دورے پر رہیں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ انہوں نے ستمبر 2022 میں UNGA کی صدارت حاصل کی تھی۔

      وزیر خارجہ سے کریں گے ملاقات
      دورے کے دوران یو این جی اے صدر نئی دہلی میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس دوران دسمبر میں اپنی گزشتہ میٹنگ کے دوران کوروسی اٹھائے گئے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کوروسی ہندوستان کے جی ٹوئنٹی سکریٹریٹ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں سرکاری عہدیداروِ مرکزی قومی سائنسدانوں اور تعلیمی ماہرین کے ساتھ بات چیت شامل ہوگی اور پانی کے پائیدار استعمال سے متعلق فیلڈ وزٹ شامل ہوں گے۔ کوروسی نئی دہلی میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز میں اپنی ترجیحات کے موضوع پر ایک عوامی تقریر بھی کریں گے۔

      پانی کے پروجیکٹ کے مقام کا کریں گے دورہ
      اس دورے کا بنیادی مقصد جنرل اسمبلی- پانی کی کانفرنس سے پہلے جنرل اسمبلی اور سائنس کے درمیان روابط استوار کرنا ہے، خاص طور پر پانی کے مسئلے پر۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا، کے سینئر عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ ہندوستان کے آبی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے، جسے نیتی آیوگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وطن سے اظہار محبت ضروری، لیکن اس میں ہچکچاہت کیوں؟ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بیان

      یہ بھی پڑھیں:
      بجٹ 24-2023: مرکزی بجٹ میں یہ ہیں 5 اہم چیزیں، جن کےبارےمیں جانناہرٹیکس دہندہ کیلئےہےضروری

      کوروسی بنگلورو میں علاقے کے دورے کے دوران ایک واٹر پروجیکٹ کے مقام کا دورہ کریں گے۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں قومی سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم سے بھی بات چیت کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: