نئی دہلی: پنجاب کے پٹیالہ (Punjab Patiala News) میں خالصتان مخالف مارچ میں دو گروپوں میں تصادم (Patiala Violence) کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر میں 11 گھنٹے کا کرفیو (Curfew imposed in Patiala) لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس جدوجہد کے سلسلے میں شیو سینا لیڈر ہریش سنگلا (Harish singla) کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ شیو سینا کارکنان اور خالصتانی حامیوں کے درمیان یہ تصادم اس وقت ہوا، جب کالی ماتا مندر کے باہر شیو سینا کہنے والی تنظیم کے اراکین نے خالصتان مردہ آباد مارچ شروع کیا۔
ہریش سنگلا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی صدارت میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے حادثہ کو ‘بدقسمتی والا‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ کسی کو بھی ریاست میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر باریکی سے نظر بنائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
ہندوستانی طلبا کے لئے اچھی خبر، پڑھائی کے لئے واپس چین لوٹنے کی ملی اجازت
جمعہ کے روز دونوں گروپوں کے دمیان ہوئے تصادم میں کھلے عام تلواریں لہرائی گئیں اور ایک دوسرے پر پتھر پھینکے گئے۔ حادثہ کے بعد پورے شہر میں صورتحال کشیدہ بنی رہی۔ پولیس کے مطابق، تصادم میں چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پٹیالہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نانک سنگھ کے مطابق، شیو سینا کو اس مارچ کے لئے اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ پہلے کشیدگی بڑھ گئی تھی، لیکن اب حالات پوری طرح سے پُرامن ہیں۔
واضح رہے کہ ہریش سنگلا شیو سینا کی پنجاب یونٹ کے کارگزار صدر ہیں اور اس حادثہ کے بعد پارٹی نے انہیں معطل کردیا ہے۔ ہریش سنگلا اس ریلی کی قیادت کر رہے تھے، جس میں تصادم ہوگیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے انتظامیہ نے جمعہ کی شام سات بجے سے لے کر ہفتہ کے روز یعنی 30 اپریل کی صبح 6 بجے تک کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔