உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کوان گناہوں کی مل رہی ہے سزا، سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردہ نے کھولا راز

    اعظم خان اور جیا پردہ ۔ فائل فوٹو

    اعظم خان اور جیا پردہ ۔ فائل فوٹو

    سابق رکن پارلیمان اوربی جے پی لیڈرجیا پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہےجیا پردہ نے رامپور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔

    • Share this:
      سابق رکن پارلیمان اوربی جے پی لیڈرجیا پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہےجیا پردہ نے رامپور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے عورتوں پرظلم ڈھائے اوران کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اعظم نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کالے کرتوت کئے ہیں آج جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے وہ سب اللہ کی جانب سے اسی کا بدلہ ہے۔

      جیا پردہ نے کہا کہ اعظم خان آنسو بہاتے ہیں تو اخبار میں بڑی بڑی سرخیاں لگتی ہیں لیکن جب وہ دوسروں کوآنسوبہانے پرمجبور کررہے تھے اوررامپور کے غریب مزدوروں کے گھرتوڑے جارہے تھے،بوڑھی مائیں آنسو بہارہی تھیں توان کے اوپرکوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔انہوں نے اپنی حکومت میں ایک خاتون کو بھی اعزاز سے نہیں نوازا۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ میری اعظم خان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں ابھی بھی ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں بھائی مانوں گی لیکن وہ مجھے مانیں کہ میں ان کہ بہن ہوں، اگر بہن ہوں تو بہن کی عزت کریں۔
      First published: