உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CV Raman Birth Anniversary: عظیم ہندوستانی طبیعیات دان سی وی رمن کا یوم پیدائش، جانیے کچھ حیرت انگیز حقائق

    . رمن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (Indian Institute of Science) کے پہلے ہندوستانی ڈائریکٹر تھے۔

    . رمن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (Indian Institute of Science) کے پہلے ہندوستانی ڈائریکٹر تھے۔

    ماہر طبیعیات سی وی رمن نے 1930 میں فزکس Physics کے میدان میں نوبل انعام Nobel Prize جیتا تھا۔ ان کے سب سے بڑے کارنامے میں سے ایک ان کی تحقیق رمن ایفیکٹ Raman Effect ہے۔ سی وی رمن کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے متعلق اہم تفصیلات پیش ہیں:

    • Share this:
      چندر شیکھر وینکٹ رمن Chandrasekhara Venkata Raman ہندوستان اور دنیا کے عظیم طبیعیات دانوں میں سے ایک تھے جنہوں نے 1930 میں فزکس Physics کے میدان میں نوبل انعام Nobel Prize جیتا تھا۔ ان کے سب سے بڑے کارنامے میں سے ایک ان کی تحقیق رمن ایفیکٹ Raman Effect ہے۔ رمن ایفکٹ سے مراد مادے کے ذریعہ فوٹوون photons کا غیر لچکدار بکھرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ توانائی کا تبادلہ اور روشنی کی سمت میں تبدیلی دونوں واقع ہوتی ہے۔

      سی وی رمن 7 نومبر 1888 کو تامل ناڈو کے تھرووانائیکوئل Thiruvanaikoil میں پیدا ہوئے۔ رامن نے اپنی زندگی میں بہت سی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں جن کا دستاویزی ثبوت آج بھی موجود ہے۔

      1۔ سنہ 1929 کے رائل سوسائٹی کے صدارتی خطاب Royal Society’s Presidential address میں ارنسٹ ردرفورڈ Ernest Rutherford نے رمن ایفیکٹ کا حوالہ دیا۔ انہیں نائٹ بیچلر ایوارڈ Knight Bachelor سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں فیلو آف دی رائل سوسائٹی Fellow of the Royal Society کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

      2. رمن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (Indian Institute of Science) کے پہلے ہندوستانی ڈائریکٹر تھے۔ سنہ 1933 میں یہ ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ نوآبادیاتی دور میں رامن سے پہلے IIS کے تمام ڈائریکٹر برطانوی تھے۔

      3. رمن کو 1947 میں نو مقرر کردہ آزاد ہندوستان کے ذریعہ ہندوستان کا پہلا نیشنل پروفیسر National Professor بھی مقرر کیا گیا تھا۔

      4. نوبل انعام یافتہ سی وی رمن نے ہندوستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی جیتا۔ انہیں 1954 میں بھارت رتن Bharat Ratna سے نوازا گیا۔

      5. انھوں نے 16 سال کی عمر میں پریزیڈنسی کالج، مدراس یونیورسٹی University of Madras سے گریجویشن مکمل کیا جہاں انھوں نے امتحان میں ٹاپ کیا۔

      6. رمن انڈین جرنل آف فزکس Journal of Physics کے بانی بھی تھے۔ انہوں نے 1926 میں یہ جریدہ شروع کیا۔

      7. عالمی شہرت یافتہ طبیعیات دان ہونے کے ساتھ ساتھ، رمن کلکتہ یونیورسٹی میں پروفیسر بھی تھے۔ انہیں 1917 میں راجا بازار سائنس کالج Rajabazar Science College میں آشوتوش مکھرجی نے فزکس کا پہلا پالت پروفیسر مقرر کیا تھا۔

      8. رمن نے 1933 میں انڈین اکیڈمی آف سائنسز Indian Academy of Sciences کی بھی بنیاد رکھی، اسی سال وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس Indian Institute of Science میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوئے۔ انہوں نے 1948 میں رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ Raman Research Institute بھی قائم کیا۔

      9. یوم قومی سائنس 28 فروری کو ان ہی کی یاد میں منایا جاتا ہے، سنہ 1928 کی اسی تاریخ کو انھوں نے رامن ایفیکٹ دریافت کیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: