ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

امفان طوفان: کولکاتا کی تمام سڑکیں ویران، فلائی اوور بند، 12 افراد کی موت کا امکان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے”امفان طوفان“ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔ انہوں بنرجی نے کہا کہ 10سے 12افراد کی موت کی خبر اب تک موصول ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 21, 2020 12:37 AM IST
  • Share this:
امفان طوفان: کولکاتا کی تمام سڑکیں ویران، فلائی اوور بند، 12 افراد کی موت کا امکان
امفان طوفان

کولکاتا: ”امفان“ طوفان کی وجہ سے کولکاتا میں تمام فلائی بند ہیں اور شہر کی سڑکیں مکمل طور پرسنسان ہیں۔ پولس انتظامیہ نے بتایا کہ تمام فلائی بند ہیں۔ اے سی جی بوس روڈ پر واقع ’ماں‘ فلائی اوور کو بند کردیا گیا ہے۔ امفان طوفان میں شدت کی وجہ سے ریسات کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی شدت سے بارش ہورہی ہے۔ کولکاتا، ہوڑہ،نامخانہ، فریجر گنج،ساگر جزیرہ،کاکدیپ،جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے کولکاتا، ہوڑہ، ہگلی،مرشدآباد۔جنوبی 24پرگنہ اور شمالی پرگنہ میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کا اندیشہ ہے۔


کولکاتا، ہوڑہ، نامخانہ، فریجر گنج، ساگر جزیرہ، کاکدیپ، جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہو رہی ہے۔
کولکاتا، ہوڑہ، نامخانہ، فریجر گنج، ساگر جزیرہ، کاکدیپ، جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہو رہی ہے۔


محکمہ ریلوے نے بتایا کہ ہوڑہ۔نئی دہلی اے سی اسپیشل ٹرین کو طوفان کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح 21 مئی کو نئی دہلی سے روانہ ہونے والی اے سی اسپیشل ٹرین کوبھی رد کردیا گیا ہے۔ مغربی بنگال محکمہ ڈیزازٹر منجمنٹ اتھارٹی نے حالات پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے پیدا ہونے والے صورت حال پر نظررکھنے کیلئے چیف سیکریٹری راجیوسنہا کی قیادت میں ٹاسک فورسیس کی تشکیل کی گئی ہے۔


ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچادیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے 6اضلاع مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جنوبی 24پرگنہ،شمالی 24پرگنہ،ہوڑہ اور ہگلی میں این ای آر ایف کی 7ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 12ٹیمیں کو تیار رکھا گیا ہے۔اگر طوفان کی وجہ سے بڑ پیمانے پر تباہی پھیلتے ہے تو اس ٹیم کو فوراً روانہ کردیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے”امفان طوفان“ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے”امفان طوفان“ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے”امفان طوفان“ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 10سے 12افراد کی موت کی خبر اب تک موصول ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد کہا کہ آج دوپہر کے بعد سے ہی تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں 130کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طوفان ٹکرایا ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں اس سے کہیں زیادہ شدت سے طوفان ٹکرایا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جنوبی بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی 24پرگنہ، شمالی 24پرگنہ،مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ 10سے 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
First published: May 21, 2020 12:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading