Cyclone Amphan : خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے سمندرطوفان ، حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم مودی نے کی میٹنگ
Cyclone Amphan : خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے سمندرطوفان ، حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم مودی نے کی میٹنگ
میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر اعظم کے پرنسپل مشیر پی کے سنہا ، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور مختلف وزارتوں کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے خلیج بنگال میں اٹھے سمندری طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان کے بعد کی ممکنہ صورت حال اور اس سے نمٹنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے سے متعلق ایک 'پرزنٹیشن ' بھی پیش کیا ۔ ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے 25 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ 12 دیگر کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعینات 24 دیگر ٹیموں کو بھی صورت حال کے مطابق طلب کیا جا سکتا ہے ۔
Delhi: Prime Minister Narendra Modi holds meeting with Ministry of Home Affairs (MHA) & National Disaster Management Authority (NDMA) officials to review the situation arising out of #CycloneAmphan in different parts of the country. Home Minister Amit Shah also present. pic.twitter.com/cxR5rXbsGf
میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر اعظم کے پرنسپل مشیر پی کے سنہا ، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور مختلف وزارتوں کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔
20 مئی کو ساحل بنگال سے ٹکرا سکتا ہے طوفان
واضح رہے کہ یہ طوفان تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے بدھ کے روز مغربی بنگال اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔ طوفان کی وجہ سے ان دونوں ریاستوں میں زبردست تیز رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کابھی امکان ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔