உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cyclone Jawad Updates: آندھرا، اوڈیشہ، بنگال ساحل کے قریب طوفان کا خطرہ، کئی ٹرینیں منسوخ

    ماہی گیروں کو مشورہ دیا کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔

    ماہی گیروں کو مشورہ دیا کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔

    سمندری طوفان کے زیر اثر شمالی ساحلی ریاستوں میں مختلف مقامات پر درمیانی سے بہت تیز بارش کا امکان ہے۔ کمشنر نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ایک ریلیز میں بتایا کہ مشرقی ساحلی راستے پر بھونیشور اور ہاوڑہ جانے والی 42 ایکسپریس ٹرینیں جمعہ اور ہفتہ کو منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    • Share this:
      ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے طوفان جواد (Cyclone Jawad) کے خطرات سے حفاظت کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، جو 4 دسمبر کی صبح آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

      محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 دسمبر 2021 کو صبح 5:30 بجے مغربی وسطی سے ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں دباؤ شدت اختیار کر گیا۔ جو کہ کل صبح تک ساحل کے قریب پہنچے گا‘‘۔ مختلف ریاستوں جیسے بنگال، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں الرٹ کر دیا گیا ہے، کیونکہ حکام نے طوفان کی تیاریوں پر میٹنگیں کی ہیں۔ یہاں تازہ ترین اپ ڈیٹس اور معلومات ہیں:


      آئی ایم ڈی کے مطابق وسطی انڈمان سمندر میں دباؤ کا خطرہ مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے، جو جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ بحیرہ انڈمان پر پہلے سے طے شدہ کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔ بدھ کی شام یہ مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا اور جنوب مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال پر میں اس کا خطرہ ظاہر کیا گیا۔

      ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں طوفان جواد میں شدت اختیار کرے گا، جو جمعہ کی صبح کے قریب شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحل سے مغربی وسطی خلیج بنگال تک پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اس کے بعد شمال مشرق کی طرف بڑھنے کی توقع ہے۔

      آندھرا پردیش حکومت نے تین شمالی ساحلی اضلاع میں سرکاری مشینری کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کو سریکاکولم، وجیا نگرم اور وشاکھاپٹنم اضلاع کے کلکٹرس سے بات کی اور انہیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کلکٹروں سے کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں ریلیف کیمپ قائم کرنے کے انتظامات کریں۔ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے شمالی ساحلی اضلاع میں سے ہر ایک میں ایک سینئر IAS افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔

      سمندری طوفان کے زیر اثر شمالی ساحلی ریاستوں میں مختلف مقامات پر درمیانی سے بہت تیز بارش کا امکان ہے۔ کمشنر نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ایک ریلیز میں بتایا کہ مشرقی ساحلی راستے پر بھونیشور اور ہاوڑہ جانے والی 42 ایکسپریس ٹرینیں جمعہ اور ہفتہ کو منسوخ کر دی گئی ہیں۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔ 
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: