سائیکلون مینڈوس نے دی دستک، ساحلی تمل ناڈو میں بھاری بارش، اسکول اور کالج بند
سائیکلون مینڈوس نے دی دستک، ساحلی تمل ناڈو میں بھاری بارش، اسکول اور کالج بند
سائیکلون مینڈوس نے مامللاپورم کے قریب ساحل کو پار کرلیا ہے۔ یہ دیر رات مامللاپورم کے شمال مغرب میں چنئی سے تقریباً 30 کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب میں واقع تھا۔
Tamil Nadu | Andhra Pradesh | Puducherry (Pondicherry)
Share this:
سائیکلون مینڈوس نے جمعہ دیر رات مامللاپورم کے پاس دستک دی ہے، جس سے ساحلی تمل ناڈو میں درمیانی سے بھاری بارش ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سربراہ ایس بالاچندرن نے کہا کہ لینڈ فال کا عمل شروع ہو گیا ہے، یہ جاری ہے۔ سمندری طوفان کے لینڈ فال کے زیر اثر کئی ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارش کا مشاہدہ کیا گیا۔
لینڈفال کے بعد ہفتہ کو ایک گہرے دباو کے بعد مینڈوس کمزور ہوجائے گا۔ اس سے پہلے جمعہ کو یہ خطرناک سائیکلون اپنا اثر دکھانے کے بعد کمزور پڑ گیا تھا۔ سائیکلون کے لینڈفال کا عمل شروع ہوتے ہی چنئی میں کچھ مقامات پر بھاری بارش اور تیز آندھی کا دور شروع ہوگیا۔ چنئی کے پٹی ناپککم میں طوفان کی وجہ سے تیز بارش ہوئی اور آندھی چلی۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ چنئی، تمل ناڈو میں سائیکلون مینڈوس کی لینڈ فال کا عمل جاری ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں پورا ہوجائے گا۔ اگلے تین گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو کے رانی پیٹئی، ویللور، ویلوپ پورم، ترونناملائی، سالیم، کللاکوریچی، تیروپٹور اضلاع اور پڈوچیری میں کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ، اسکول-کالج بند سائیکلون مینڈوس نے مامللاپورم کے قریب ساحل کو پار کرلیا ہے۔ یہ دیر رات مامللاپورم کے شمال مغرب میں چنئی سے تقریباً 30 کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب میں واقع تھا۔ تمل ناڈو، پڈوچیری، اور آندھرا پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں کے کئی اسکولوں و کالجوں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔