جنوب-مشرقی خلیج بنگال پر کم دباو کا علاقہ پیدا ہونے سے آج 7 مئی کو طوفان کا اندیشہ پیدا ہورہا ہے۔ یہ سال کا پہلا طوفان ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے اس ممکنہ طوفان کو ’طوفان موچا‘ نام دیا ہے۔ موچا بنگال کے ساتھ ساتھ پورے شمالی ہندوستان کے موسم کو متاثر کرے گا اور 9 اور 12 مئی کے درمیان تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی گلوبل فورکاسٹ سسٹم (جی ایف ایس) ماڈل نے کہا ہے کہ موچا 12 مئی تک شمال، شمال مشرق اور مشرقی وسطی خلیج بنگال کی طرف بڑھے گا۔ مئی 2020 میں سوپر سائیکلون امپھان نے کولکتہ سمیت تقریباً پورے جنوبی بنگال کو تباہ کردیا۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا دیا مشورہ
ماہی گیروں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں اتوار سے تیز ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جو لوگ خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں ہیں انہیں 7 مئی سے پہلے محفوظ مقامات پر واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ وسطی خلیج بنگال کے لوگوں کو 9 مئی سے پہلے واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس نے یہ بھی تجویز کیا کہ 8 سے 12 مئی تک انڈمان اور نکوبار جزائر کے قریب سیاحت، سمندری سرگرمیوں اور جہاز رانی کو باقاعدہ بنایا جائے۔
خلیج بنگال میں طوفان کی تشکیل کے لیے حالات سازگار بتائے گئے ہیں۔ خلیج بنگال کے اوپر ایک طوفان کی حرارت کی گنجائش 100 کلوجولز(کے جے/سینٹی میٹر) فی مربع سینٹی میٹر ہے۔ کلوجول توانائی کی پیمائش کی اکائی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔