உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین Cyrus Mistry کی ممبئی کے پاس سڑک حادثہ میں موت

    ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین Cyrus Mistry کی ممبئی کے پاس سڑک حادثہ میں موت

    ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین Cyrus Mistry کی ممبئی کے پاس سڑک حادثہ میں موت

    Cyrus Mistry News: ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی اتوار کو ممبئی کے پاس ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ہے ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ جانکاری دی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra | Palghar
    • Share this:
      ممبئی : ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی اتوار کو ممبئی کے پاس ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ کار میں کل چار افراد سوار تھے ۔ سائرس کے ساتھ ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دو دیگر بری طرح سے زخمی ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گجرات کے واپی اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ یہ حادثہ ممبئی ۔ احمد آباد نیشنل ہائی وے پر سوریہ ندی چروٹی پل پر پیش آیا ۔ دراصل سائرس مستری اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ احمد آباد سے ممبئی آرہے تھے ۔ اسی دوران پالگھر کے پاس سڑک حادثہ میں ان کی موت ہوگئی ۔


      یہ بھی پڑھئے:  مودی-حسینہ مذاکرات میں روہنگیا مسئلہ کو مل سکتی ہے خاص اہمیت، جانیے تفصیلات


      ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مستری کی کار ممبئی کے قریب پالگھر ضلع میں ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، اس وقت مستری مرسڈیز کار میں احمد آباد سے ممبئی لوٹ رہے تھے ۔ پولیس افسر نے کہا کہ یہ حادثہ شام تقریبا سوا تین بجے پیش آیا ۔ مستری احمد آباد سے ممبئی کی جانب جارہے تھے۔ یہ حادثہ سوریہ ندی پر بنے پل پر پیش آیا ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غلام نبی آزاد نے کانگریس پر کی تنقید، کہی یہ بڑی بات


      اس حادثہ میں مستری کے ساتھ سفر کررہے دو دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں کار ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ سبھی زخمیوں کو گجرات کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ پولیس افسر کے مطابق حادثہ کے بارے میں زیادہ جانکاری زخمیوں سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

      سائرس پلونجی مستری ایک کاروباری تھی، جو 28 دسمبر 2012 کو ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے تھے ۔ بعد میں ٹاٹا گروپ نے 24 اکتوبر 2016 کو سائرس مستری کو چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: