ہوم » نیوز » وطن نامہ

اجودھیا اراضی تنازع: 6 اگست سے ہوگی ہرروزسماعت۔ ثالثی پینل معاملہ کو حل کرنے میں ناکام

سپریم کورٹ نے کہا کہ اجودھیا اراضی تنازع معاملہ پر6 اگست سے سے ہرروزسماعت ہوگی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہاکہ ثالثی پینل کی رپورٹ عدالت کو مل ہے اورثالثی پینل اس معاملہ کو حل کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔

  • Share this:
اجودھیا اراضی تنازع:  6 اگست سے ہوگی ہرروزسماعت۔ ثالثی پینل معاملہ کو حل کرنے میں ناکام
اجودھیا اراضی تنازع: 6 اگست سے ہوگی ہرروزسماعت۔ ثالثی پینل معاملہ کو حل کرنے میں ناکام۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔


سپریم کورٹ نے کہا کہ اجودھیا اراضی تنازع معاملہ پر6 اگست سے سے ہرروزسماعت ہوگی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہاکہ ثالثی پینل کی رپورٹ عدالت کو مل ہے اورثالثی پینل اس معاملہ کو حل کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔ اس لیے اب عدالت 6 اگست سے ہرروز اس معاملہ کی سماعت کریگی۔غور طلب ہے کہ اجودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پراراضی تنازع کے حل کیلئے مارچ میں ثالثی پینل بنایا گیاتھا ۔ اس کمیٹی نےاپنی رپورٹ سیل بند لفافے میں سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے ۔


چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ ججوں کی بینچ نے 11 جولائی کو اس ثالثی پینل سے رپورٹ مانگی تھی ۔ متازع اراضی کے سبھی فریقوں نے دہلی میں واقع اترپردیش بھون میں پیر کو اس معاملہ میں اپنی آخری میٹنگ کی تھی ۔ خیال رہے کہ ثالثی پینل نے اپنی پیش رفت کے بارے میں آخری رپورٹ 18 جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کی تھی


جس پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا تھا کہ ثالثی پینل کی رپورٹ خفیہ ہے ، اس لئے ابھی اس کو ریکارڈ میں نہیں لیاجارہاہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ پینل جلد ہی اپنی رپورٹ سونپے ۔ رپورٹ سونپے جانے کے بعد چیف جسٹس اس معاملہ میں دو اگست کو سماعت کریں گے ، جو پہلے تین اگست کو ہونے والی تھی ۔

غور طلب یہ بھی ہے کہ ایک ہندو فریق نے گزشتہ 9 جولائی کو سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں جلد از جلد سماعت کی گزارش کی تھی ۔ اس نے باقاعدہ اس کیلئے درخواست بھی دائر کی تھی ۔ فریق گوپال سنگھ وشارد کی جانب سے عدالت میں کہا گیا تھا کہ ثالثی کے معاملوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں دیکھی گئی ہے ۔
First published: Aug 02, 2019 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading