اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دلائی لامہ نے کی ہندوستان کے سیکولر اصولوں کی تعریف، نہرو-اندرا کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں کو یاد کیا

    دلائی لامہ نے کی ہندوستان کے سیکولر اصولوں کی تعریف، نہرو-اندرا کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں کو یاد کیا

    دلائی لامہ نے کی ہندوستان کے سیکولر اصولوں کی تعریف، نہرو-اندرا کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں کو یاد کیا

    آئی پی اے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور لال بہادر شاستری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ہندوستان، ایک جمہوری ملک ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے جمعہ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں ہندوستان کے سیکولر اصولوں کی تعریف کی۔ آئی پی اے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور لال بہادر شاستری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ہندوستان، ایک جمہوری ملک ہے، اور تمام بڑی عالمی روایات ایک ساتھ رہتی ہیں۔ سیکولر تھیوری شاندار ہے۔

      حالانکہ مہاتما گاندھی سے ملنے کا موقع نہیں ملا لیکن جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور لال بہادر شاستری سے ملنے کا موقع ملا۔ ہندوستان میں اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ملک میں رہنا شاندار ہے۔۔۔ میں ہندوستانی حکومت کا مہمان ہوں، میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ نے آگے کہا کہ ان کا تبت لوٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ وہ ہندوستان میں پوری طرح سے آزاد ہیں۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک مہمان ہیں، جو اپنے میزبان کو کبھی کوئی پریشانی نہیں دیں گے۔

      انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں ہم خاص طور سے کہتے ہیں کہ چونکہ میں ایک پناہ گزین بن گیا اور اس ملک میں رہتا ہوں، اس لیے میں نے ہندوستانی خیالات اور منطق سیکھی ہیں۔ یہ دھیان رکھنا مناسب ہے کہ چین اگلے دلائی لامہ کے دوبارہ پیدا ہونے کی بحث میں اپنی حالت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ تبت رائٹس کلیکٹیو نے بتایا کہ مستقبل کے دلائی لامہ کے انتخاب کے دران چین عالمی بودھ حمایت بھی چاہتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شمالی ہند میں اگلے ہفتے بگڑے گا موسم، ہوگی بارش، 23 جنوری سے بڑھنے لگے گی ٹھنڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      میر محمد عظمت علی خان حیدرآباد کے نویں نظام نامزد، چومحلہ پیلس میں تقریب

      دلچسپ بات یہ ہے کہ چین سری لنکا کے بودھووں کو ’تکشیلا اور گاندھر‘ جیسے تاریخی مقامات پر راغب کرنے کے لیے پاکستان میں گاندھار بودھ مذہب کا استعمال کررہا ہے تا کہ پاکستان کو صرف اپنے مقصد کے حصول کے لیے بدھ مت کے بانی کے طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔ چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ 14ویں دلائی لامہ کوئی عام راہب نہیں ہیں بلکہ ایک سیاسی جلاوطن مذہبی شخصیت کے بھیس میں ہیں، جو طویل عرصے سے چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور تبت کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: