احمد آباد میں ریسٹورنٹ مالک نے دلت نوجوانوں کی پٹائی کرکے پھاڑدیئے کپڑے

گجرات کےاحمد آباد میں معمولی کہا سنی کے بعد ایک دلت نوجوان کے کپڑے پھاڑنے اور دوسرے نوجوان کی بری طرح پٹائی کئے جانےکا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Nov 04, 2019 05:24 PM IST | Updated on: Nov 04, 2019 05:51 PM IST
احمد آباد میں ریسٹورنٹ مالک نے دلت نوجوانوں کی پٹائی کرکے پھاڑدیئے کپڑے

گجرات کے احمد آباد میں دودلت نوجوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ علامتی تصویر

احمد آباد: گجرات کےاحمد آباد میں معمولی کہا سنی کے بعد ایک دلت نوجوان کے کپڑے پھاڑنےاوردوسرے نوجوان کی بری طرح پٹائی کئے جانےکا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حادثہ اتوارکی شام 7:30 بجے سابرمتی ٹول نگرعلاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دلت نوجوان پرگنیش پرماراورجئیش اتوارشام 7:30 بجے کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ پہنچے تھے۔ اسی درمیان پرگنیش کی کسی بات پرریسٹورنٹ کے مالک سے بحث ہوگئی۔ اس کے بعد ریسٹورنٹ مالک نے پرگنیش کے کپڑے پھاڑڈالےاوراس کی بری طرح پٹائی کردی۔ اس دوران جمع ہوئی بھیڑنے جئیش کی بھی ڈنڈوں سے بری طرح پٹائی کی۔

جگنیش میوانی نے دی گجرات بند کی وارننگ

حادثہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا ہے۔ دلت لیڈرجگنیش میوانی نےحادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہوئےوارننگ دی ہےکہ اگر24 گھنٹےکےاندرقصورواروں کی گرفتاری نہیں ہوئی تووہ گجرات بند بلائیں گے۔ انہوں نےٹوئٹ کیا 'یہ مت سوچئےکہ دلت بزدل ہیں۔  بس ہم ہندوستانی آئین میں اعتماد رکھتےہیں'۔ پولیس کے مطابق، پرگنیش اورجئیش کو ریسٹورنٹ مالک کےاہل خانہ پیٹ رہے تھے۔

پرگنیش کا سول اسپتال میں چل رہا ہےعلاج
Loading...

 پولیس نےبتایا کہ اس کےبعد آس پاس کے لوگوں نے بھی پرگنیش اور جئیش کی پٹائی شروع کردی۔ حادثہ میں پرگنیش بری طرح زخمی ہوگیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق زخمی پرگنیش کا سول اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ملزمین کے خلاف قتل کی کوشش کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس سی - ایس ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات بھی مقدمے میں جوڑی گئی ہیں۔

Loading...