ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات بھر چل رہے ہیں ڈانس بار

مہاراشٹر نو نرمان سینا نے ویڈیو کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے، جس میں یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ اس بار مالکان میں کوئی خوف نہیں ہے۔

  • Share this:
ممبئی میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات بھر چل رہے ہیں ڈانس بار
ممبئی میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات بھر چل رہے ہیں ڈانس بار

وسیم انصاری

مہاراشٹرا میں مسلسل کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ریاستی حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی طرف سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں، لیکن تمام  قوانین کی سر عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا نے ویڈیو کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے، جس میں یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ اس بار مالکان میں کوئی خوف نہیں ہے۔


رقص ڈانس کی ممانعت کے باوجود، بار بالائیں رات بھر ڈانس کرتی ہیں، لوگ باربالاؤں پر پیسہ اڑا رہے ہیں، کوئی ماسک نہیں لگایا جاتا ہے اور نہ ہی گراہکوں کے بھیڑ کو روکا جاتا ہے۔ ایم این ایس نے بطور ثبوت ڈانس بارمیں باربالاوں کے رقص کرنے اور ان پر ہزاروں روپئے کی رقم لٹانے کی ویڈیو بھی دی ہے۔ ویڈیو 8 مارچ کی ہے، جسے بوریوالی کے ایم این ایس کارکنان نے کلب 9 ڈانس بار میں شوٹ کیا تھا۔


 رقص ڈانس کی ممانعت کے باوجود، بار بالائیں رات بھر ڈانس کرتی ہیں، لوگ باربالاؤں پر پیسہ اڑا رہے ہیں، کوئی ماسک نہیں لگایا جاتا ہے اور نہ ہی گراہکوں کے بھیڑ کو روکا جاتا ہے۔

رقص ڈانس کی ممانعت کے باوجود، بار بالائیں رات بھر ڈانس کرتی ہیں، لوگ باربالاؤں پر پیسہ اڑا رہے ہیں، کوئی ماسک نہیں لگایا جاتا ہے اور نہ ہی گراہکوں کے بھیڑ کو روکا جاتا ہے۔


اس سے قبل ایم این ایس نے 3 مارچ کو اس سلسلے میں ممبئی پولیس کے سینئر پولیس افسران کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ڈانس بار پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن جب پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تو ثبوت کے طور پر یہ ویڈیو بناکر پولیس کو پیش کیا گیا۔

ایم این ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نےکورونا بحران کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تیوہار منانا چھوڑ دیا ہے، لیکن بار ڈانس میں پوری رات ناچ رہے ہیں۔
ایم این ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نےکورونا بحران کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تیوہار منانا چھوڑ دیا ہے، لیکن بار ڈانس میں پوری رات ناچ رہے ہیں۔


ایم این ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نےکورونا بحران کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تیوہار منانا چھوڑ دیا ہے، لیکن بار ڈانس میں پوری رات ناچ رہے ہیں۔ ڈانس بارکو رات گیارہ بجے بند کرنا چاہئے، لیکن بوریوالی کے ڈانس باررات بھر چل رہے ہیں۔ ایم این ایس نے اس سے قبل آدتیہ ٹھاکرے کے اسمبلی حلقہ میں بھی ایسی ہی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پبوں اور کلبوں میں قواعد وضوابط کی کس طرح خلاف ورزی کی جارہی تھی اور اس معاملے نے اس قدر زور پکڑا تھا کہ حزب اختلاف نے حکومت کو گھیرلیا اور ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ کو پبوں اور کلبوں پرکارروائی کا حکم دینا پڑا۔
مہاراشٹر اور ممبئی میں بڑھتے ہوئے اعدادوشمار نے حکومت کی نیند اڑا دی ہے، لیکن کچھ لوگ اب بھی اپنے مفادات کے لئے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور معاشرتی فاصلے کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں، اب حکومت کیا قدم اٹھائے گی اس پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 11, 2021 11:43 AM IST