کھلے میدان پر لڑکی کو کیا کس، طمنچے کی نوک پرفحش ڈانس کا ویڈیو وائرل

انٹرٹینمنٹ کے نام پر آرکیسٹرا میں فحش ڈانس کی روایت سی چل پڑی ہے۔ ساتھ ہی ایسے منچ کا استعمال سر عام اپنے زورآوری کے مظاہرہ کرنے کیلئے بھی کیا جارہا ہے اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

Nov 08, 2019 03:24 PM IST | Updated on: Nov 08, 2019 03:44 PM IST
کھلے میدان پر لڑکی کو کیا کس، طمنچے کی نوک پرفحش ڈانس کا ویڈیو وائرل

انٹرٹینمنٹ کے نام پر آرکیسٹرا میں فحش ڈانس کی روایت سی چل پڑی ہے۔ ساتھ ہی ایسے منچ کا استعمال سر عام اپنے زورآوری کے مظاہرہ کرنے کیلئے بھی کیاجا رہا ہے اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔  بہار کے دربھنگہ ضلع میں ایسا ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے اور ایک شخص بھیڑ میں طمنچہ نکال کر لہرارہا اور کھلے عام فائرنگ کر رہا ہے۔

ڈانسر لڑکی کو کیا کس۔۔۔۔

موبائل فون سے بنایا گیا یہ ویڈیو تیزی سے دربھنگہ میں وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منچ پر ڈانس کر رہی لڑکی کو ایک شخص اچانک چوم لیتا ہے۔ وہ شخص بھی اس کے ساتھ اسٹیٹ پر ڈانس پرفارم کررہا تھا۔ یہ فحش ویڈیو دربھنگہ کی پولیس کے ہاتھ لگا تو سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے اس معاملے میں کارروائی کے احکام دئے۔

Loading...

یہ ہے پور امعاملہ۔۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بہیڑی تھانہ علاقے کے ہرہچا گاؤں کا ہے۔ گزرے دنوں  نومبر کی رات چھٹ پوجا کے موقع پر گاؤں کے لوگوں نے آرکیسٹرا پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ شخص نشے کی حالت میں آرکیسٹرا دیکھ رہے تھے اور فحش ڈانس اور گانے پر رہ۔رہ کر ہوائی فائرنگ بھی کررہے تھے۔ اسی فائرنگ کی آڑ میں منچ پر ڈانس کر رہا شخص لڑکی کو مسلسل کس بھی کر رہا ہے۔

حرکت میں آیا انتظامیہ

معاملے میں دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو بہیڑی تھانہ علاقے کا ہے۔ پولیس اسٹیشن کو فائرنگ کی گئی شخص کی شناخت کرنے اور اس کے خلاف جلد قانونی کارروائی کرنے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ساتھ ہی آرکیسٹرا منعقد کرانے والے لوگوں کے خلاف بھی سماج میں فحاشی پھیلانے کو لیکر ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جائے۔

(وپن کمار داس کی رپورٹ)

 

Loading...