ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دتہ تریا ہوسبالے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہ منتخب، بھیا جی جوشی کی لیں گے جگہ

ان کا آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ کے عہدے کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا ہے اور وہ پچھلے 12برس سے اس عہدے پرقابض سریش بھیاجی جوشی کی جگہ لیں گے۔

  • Share this:
دتہ تریا ہوسبالے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہ منتخب، بھیا جی جوشی کی لیں گے جگہ
دتہ تریہ ہوسبالے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہ منتخب ہوئے

بنگلورو: دتہ تریا ہوس بالے کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کانیا سرکاریہ واہ منتخب کیا گیا ہے۔ ہوس بالے کو سرکاریہ واہ منتخب ہوجانے کا اعلان سنیچر کو بنگلورو میں آر ایس ایس کی آل انڈیا ایوان نمائندگان میں کیا گیا۔ ہوس بالے 2009 سے آرایس ایس کے معاون سر کاریہ واہ تھے۔


ان کا آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ کے عہدے کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا ہے اور وہ پچھلے 12 برس سے اس عہدے پر قابض سریش بھیاجی جوشی کی جگہ لیں گے۔ ان کی پیدائش یکم دسمبر 1955 کو کرناٹک کے شموگا ضلع کے سورابا تعلقہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے انگریزی مضمون میں پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنی مادری زبان کنڑ کے علاوہ انگریزی، ہندی، سنسکرت، تمل، مراٹھی وغیرہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں کے اسکالر ہیں۔ وہ کنڑ ماہانہ ’آسامی‘ کے بانی ایڈیٹر ہیں۔


کون ہیں دتہ تریہ ہوسبالے؟


دتہ تریہ ہوسبالے کرناٹک کے شموگا کے رہنے والے ہیں۔ وہ 1973 میں آرایس ایس کے رابطے میں آئے۔ بنگلور یونیورسٹی سے انہوں نے انگلش میں ایم اے کیا۔ دتہ تریہ ہوسبالے اے بی وی پی کرناٹک کے ریاستی تنظیمی منتری رہے۔ اس کے بعد اے بی وی پی کے راشٹریہ منتری اور معاون تنظیمی منتری رہے۔ تقریباً دو دہائیوں تک اے بی وی پی کے راشٹریہ سنگٹھن منتری رہے۔ اس کے بعد تقریباً 03-2002 میں آرایس ایس کے اکھل بھارتیہ سہ بودھک سربراہ بنائے گئے۔ سال 2002 سے سہ سرکاریہ واہ تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 20, 2021 10:21 PM IST