ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاؤن وسفرپرپابندی:بیٹی کاکراناتھاعلاج،دبئی گیاباپ،بیٹی کا انتقال،آخری دیدار سے محروم

بھاسکر کی غیر موجودگی میں اس کا گھر شدید مالی تنگی کا شکار تھا ۔جب اسکی لڑکی کی حالت بگڑی تو اسی کی بیوی اس حالت میں نہیں تھی اسکافوری مناسب علاج کرو ا سکے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن وسفرپرپابندی:بیٹی کاکراناتھاعلاج،دبئی گیاباپ،بیٹی کا انتقال،آخری دیدار سے محروم
علامتی تصویر

شدید غربت کا شکار شمالی تلنگانہ کے باشند ے اپنی مفلسی کا حل خلیجی ممالک میں ڈھونڈنے کے لیے نکل جاتے ہیں ۔تلنگانہ کے ضلع جگتیال بیر پور منڈل کا ایک شخص پالا بھاسکر بھی پانچ ماہ پہلے دبئی روانہ ہوا تھا۔ اسکا مقصد تھا شدید ذیابطیس کی شکار اپنی 11 سالہ اکلوتی لڑکی کے علاج کیلئے حاصل کردہ قرض ادا ہو جائے اور آگے علاج کیلئے درکار پیسہ کمایا جائے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ تین دن پہلے بھاسکر کی لڑکی کی حالت شدید بگڑ گئی اور جمعہ کو اس کا انتقال ہو گیا ۔جب اس بات کی اطلاع بھاسکر کو دی گئی تو اس نے اپنی لخت جگر کے آخری دیدار کیلئے وطن واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کرونا وائرس کے موجودہ بحران کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکا ۔


گزشتہ پانچ ماہ میں بھاسکر کے حالات اتنے بھی بہتر نہیں ہوئے تھے کہ وہ اپنے گھر کچھ پیسے بھیجتا ۔ بھاسکر کی غیر موجودگی میں اس کا گھر شدید مالی تنگی کا شکار تھا ۔جب اسکی لڑکی کی حالت بگڑی تو اسی کی بیوی اس حالت میں نہیں تھی اسکافوری مناسب علاج کرو ا سکے۔ بھاسکر کے رشتہ داروں نے گاؤں والوں کی مدد سے انکی لڑکی کے آخری رسومات کی ادائیگی کا سامان جمع کیا ۔


مجبور و لاچار اور غم سے نڈھال بھاسکر کو اسکے رشتہ داروں نے دلاسہ دیا اور بھاسکر کے بغیر ہی آخری رسومات ادا کیے بھاسکر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لڑکی کی میت اور اسکی آخری رسومات کا نظارہ کروایا گیا ۔

First published: Apr 05, 2020 06:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading