ہوم » نیوز » وطن نامہ

انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم اور اہلیہ مہ جبیں کو ہوا کورونا

پاکستان کے کراچی میں مسلسل کورونا کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کی طرف سے اس بات کو بار بار مسترد کیا جارہا ہے۔  داود ابراہیم کے گھر پر کام کرنے والے سبھی لوگوں کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم اور اہلیہ مہ جبیں کو ہوا کورونا
دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم (Dawood Ibrahim) کی کوروناوائرس (Coronavirus) کی وجہ سے موت کی اٹکلیں تیز ہوئی ہیں۔

نئی دہلی: دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم (Dawood Ibrahim) کے کورونا ہوگیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد داود کے گارڈس اور دوسرے اسٹاف کو کوارنٹائن (Quarantine) کردیا گیا ہے۔ داود ابراہیم کی اہلیہ مہ جبین کو بھی کورونا پازیٹیو (Corona positive) پایا گیا ہے۔ اسے اور اس کی اہلیہ کو کراچی کے ایک ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پاکستان کے کراچی میں مسلسل کورونا کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالانکہ، پاکستان کی طرف سے اس بات کو بار بار مسترد کیا جا رہا ہے۔ ٹاپ ذرائع کے مطابق یہ خبر پوری طرح صحیح  ہے اور داود ابراہیم اور اس کی اہلیہ کو علاج کے لئے ملٹری ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان میں کافی وقت سے داود ابراہیم اپنی فیملی کے ساتھ چھپ کر رہ رہا ہے۔ ہندوستان نے کئی بار اس بات کے پختہ ثبوت بھی دیئے ہیں کہ داود ابراہیم پاکستان میں ہے، اس کے باوجود پاکستان اس بات کو ماننے سے انکار کرتا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی دستک اب داود ابراہیم کے گھرتک پہنچ گئی ہے۔ داود ابراہیم اور اس کی اہلیہ مہ جبیں میں کورونا کے اثرات ملے ہیں۔ داود ابراہیم اور اہلیہ مہ جبیں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کے گھر میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔


 



کون ہے داود ابراہیم؟

دادو ابراہیم ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ داود ابراہیم 1993 میں ہوئے ممبئی بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور انڈرورلڈ ڈان ہے۔ انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، لیکن ان کی فیملی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ کیونکہ اس نے فیملی کو ہمیشہ لوگوں کی نظروں سے دور رکھا۔ داود ابراہیم کی اہلیہ کا نام مہ جبیں عرف زوبینہ زریں ہے۔ داود ابراہیم کے چار بچے تھے۔ تین بیٹیاں ماہ رخ، ماہرین اور ماریہ ہیں جبکہ ایک بیٹا ہے جس کا نام معین ہے۔


First published: Jun 05, 2020 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading