ہوم » نیوز » وطن نامہ

داؤد ابراہیم کی صحت سے متعلق بھائی اقبال کاسکر کا این سی بی کے سامنے بڑا انکشاف

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔

  • Share this:
داؤد ابراہیم کی صحت سے متعلق بھائی اقبال کاسکر کا این سی بی کے سامنے بڑا انکشاف
داؤد ابراہیم کی صحت سے متعلق بھائی اقبال کاسکر کا بڑا انکشاف

ممبئی: ذرائع کے مطابق اقبال کاسکر سے تفتیش کے دوران  اینٹی ڈرگ ایجنسی کو معلوم ہوا کہ داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل پاکستان میں بیٹھے ہوئے ہندوستان میں منشیات کا کالا کاروبار کررہے ہیں۔ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یہ بھی کہا کہ داؤد ابراہیم کی طبیعت خراب ہونے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات اکثر غلط ہیں۔ کاسکر کو ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈرگ سنڈیکیٹ کا سراغ لگانے کے لئے این سی بی نے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تھا۔


این سی بی کے مطابق  تفتیش کے دوران، انھوں نے پایا کہ بہت سے لوگ ہیں جو پی او کے سے منشیات اسمگلنگ کرنے کے لئے کاسکر کا نیٹ ورک استعمال کررہے ہیں۔ حال ہی میں این سی بی کے ذریعے سنڈیکیٹ میں گرفتار ہونے والے سات ملزمین میں سے ایک کی شناخت شبیر عثمان شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جو کاسکر کا بہت قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور کاسکرکی عدم موجودگی میں وہ اپنی تمام کوششوں کے ساتھ ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔


انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔
انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔


ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نےکہا، "شیخ سے تفتیش کے دوران ہمیں کاسکر کا لنک ملا اور بعد میں اسے پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا گیا۔ کاسکر سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد ہمیں اس کے گینگ کے دیگر اراکین کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوئیں، جو ممبئی سے پی او کے اور افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ "وانکھیڑے نے یہ بھی بتایا کہ کاسکر سے پوچھ گچھ کے بعد  انہوں نے متعدد منشیات فروشوں کی ایک فہرست بنائی ہے جو ڈی کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں اور پی او کے سے ممبئی تک منشیات کی اسمگلنگ میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ جموں وکشمیر سے اجمیر اور دہلی سے ممبئی تک متعدد راستوں کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر منشیات اسمگل کرتے ہیں۔

اقبال کاسکر سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر این سی بی نے اتوار کے روز ناگپاڑی سے حسین بی نامی ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا، جو جموں و کشمیر سے چرس اسمگلنگ کرنے کے لئے انہی راستوں کا استعمال کررہی تھی۔ این سی بی کو اس کے پاس سے ایک کروڑ روپئے مالیت کی 1.8 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی ہے۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد منشیات کی اسمگلنگ کے دوران کسی بھی ایجنسی کی آنکھوں سے بچنے کے لئے معمولی بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔
انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور فٹ رہنے کے لئے وہ ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔


ذرائع کے مطابق، اقبال کاسکر سے تفتیش کے دوران اینٹی ڈرگ ایجنسی کو پتہ چلا کہ داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل پاکستان میں بیٹھ کر ہندوستان میں منشیات کا کالا کاروبار کررہے ہیں۔ جب کاسکر سے داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ کراچی پاکستان میں رہتا ہے اور صحت مند ہے۔ وہ صحت مند رہنے کے لئے اپنے گھر پر بیڈمنٹن کھیلتا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حال ہی میں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے سات افراد کو گرفتارکیا تھا اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے اسمگلنگ شدہ 9 کروڑ روپئے مالیت کی 17.5 کلوگرام چرس برآمدکی تھی، اسی معاملے میں کاسکرکو بھی تھانے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ این سی بی کے دفتر میں پیش کیا گیا۔ این سی بی اب اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال تو نہیں ہورہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2021 11:56 PM IST